توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں قابل سماعت قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب طلب کرلیا


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ریمارکس دیئے کہ توشہ خانہ کے تحائف ریاست پاکستان کی ملکیت ہوتے ہیں اسی کے پاس رہنے چاہئیں، توشہ خانہ حکومت کی تجوری اور سیکرٹری کابینہ اس کا رکھوالا ہے جس نے سب کے لیے دروازہ کھلا چھوڑ دیا ہے۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس اور توشہ خانہ نیب کیس میں عمران خان کی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں اور عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو بھی پیر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے اور کہا کہ پیر کو کیس دستیاب بنچ کے سامنے مقرر کیا جائے۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 19 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 14 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 14 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 گھنٹے قبل



