Advertisement
تجارت

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ریلوے، اقتصادی زونز اور ڈھانچہ جاتی ترقی میں تعاون کے لئے تین ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 18th 2024, 11:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ریلوے، اقتصادی زونز اور ڈھانچہ جاتی ترقی میں تعاون کے لئے تین ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ،  اس حوالے سے معاہدہ سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستان  اور ڈی پی ورلڈ کمپنی کے درمیان ہوا۔

 وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ بیان  کے مطابق مواصلات، ریلوے اور سمندری امور کے وفاقی وزیر شاہد اشرف تارڑ اور دبئی کے بندرگاہوں، کسٹمزاور فری زون کارپوریشن کے سربراہ سلطان احمد بن سلمان  نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے دستاویز پر دستخط کئے۔

 شاہد اشرف تارڑ نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی ورلڈ کمپنی جوکہ دبئی حکومت کی جانب سے کام کرے گی،پاکستان میں عرصہ دراز سے فخریہ انداز میں کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں نے غیر متزلزل اعتماد اور شراکت داری پر مبنی تعلقات کی بنیاد پر اہم منصوبوں کے ذریعے اقتصادی تعاون مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سلطان احمد بن سلمان  نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان ایک ترقی کرتی ہوئی معیشت اور وسطی ایشیا کے لئے ایک اہم تجارتی راہداری ہے۔

Advertisement
کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی

کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی

  • 6 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم
منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی  وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم

  • ایک دن قبل
معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی

معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی

  • 7 گھنٹے قبل
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ

ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ

  • 7 گھنٹے قبل
علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ

  • ایک دن قبل
دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

  • ایک دن قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت

  • 7 گھنٹے قبل
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کے سلطان  کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے  30 برس بیت گئے

لالی وڈ کے سلطان  کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے

  • ایک دن قبل
Advertisement