جی این این سوشل

پاکستان

شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردی، ایک سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردی، ایک سپاہی شہید
شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردی، ایک سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں شمالی وزیرستان کے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سےپاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی 32 سالہ عمر دراز شہید ہوگئے، جن کا آبائی تعلق جھنگ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنے دہشت گردوں کی کارروائی پر موثر جوابی کارروائی کی۔  آئی ایس پی آر نے سرحدپار دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان متعدد بار پاک افغان موثر مینجمنٹ کا معاملہ اٹھاچکا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سرحد پار سے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلی نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمدہ شدہ اشیاءپر ٹیکس لگانے کا اعلان

ٹرمپ نے  اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمدہ شدہ اشیاءپر ٹیکس لگانے کا اعلان

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی  میکسیکو،کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ 20 جنوری کو میکسیکو اورکینیڈا سےآنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی منظوری دوں گا اور یہ ٹیرف منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند ہونے تک نافذ رہے گا۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا  کہ چین سے درآمد اشیاء پر بھی موجودہ ٹیرف سے 10 فیصد زیادہ ٹیکس عائد کروں گا، امریکا میں منشیات کی ترسیل روکنے کے چینی اقدامات تک اضافی ٹیکس رہے گا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی حکام نے وعدہ کیا تھا وہ منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ  کے بیان پر ترجمان چینی سفارتخانے نے  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکا منشیات کےخلاف کارروائیوں پررابطے میں رہے ہیں، چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ہے،کوئی بھی تجارت یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 3 خوارجی ہلاک

خارجی گروہ پاک افغان سرحد سے ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 3 خوارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سےخوارجی گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے  حسن خیل سے خارجیوں کا گروہ  ملک میں  داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، جس پرسیکیورٹی فورسزنے  کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کوناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، ہمیں امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال نہیں کرنے دے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ  سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی  یونٹ کمی  کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

اعلامیے  کے مطابق نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll