تمام سیاستدان خلائی مخلوق جبکہ پیپلز پارٹی عوام کی طرف دیکھتی ہے، بلاول بھٹو
شیر کا راستہ تیر روک کر تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،صرف پیپلز پارٹی عوام کی طرف دیکھتی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، میرا ساتھ دیں تمام مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہی۔ اب شوبازی سے بات نہیں بنے گی، شیر کا راستہ تیر روک کر تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے۔
کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 10 نکاتی ایجنڈے سے غربت، مہنگائی اور بےروزگاری مقابلہ کریں گے، ہم کامیاب ہو کر اشرافیہ کو تکلیف اور عام آدمی کو ریلیف پہنچائے گے۔ 8 فروری کو 2 جماعتوں میں مقابلہ ہے، عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، عوام 8 فروری کو تیر پر مہرلگائیں، تیرکا نشان تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے، یہ کہتے ہیں پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دیں، لاہور میں بہت پیسہ خرچ ہوا، صاف پانی میسر نہیں، 8 فروری کو جیت تیرکی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری غربت بڑھ رہی ہے، دہشت گردی کا خطرہ پھر نظرآرہا ہے، دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں ہورہی ہیں، آپ میرا ساتھ دیں مل کر مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں، مل کر ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔ منشور میں 10 نکاتی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، میں واحد سیاست دان ہوں جو عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں، پیپلزپارٹی غریبوں کی نمائندی کرتی ہے، دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔
بلاول نے مزید کہا کہ آپ ساتھ دیں پہلے اس اشرافیہ کو تکلیف پہنچائیں گے، کہتے ہیں میرے 10 نکات پرعمل نہیں ہوسکتا، پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں، آمدنی دگنی کرکے دکھاؤں گا۔ 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، سندھ میں گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے، 300 یونٹ مفت بجلی دلوانے کا وعدہ پورا کروں گا، عوام کو بلاسود قرض فراہم کریں گے، میرا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ غربت کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، کسانوں کو کھاد کے لیے مالی امداد فراہم کریں گے، مزدور اور کسان کارڈ دلوائیں گے، بھٹو کا نواسہ ہوں بتایا گیا طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دلوائیں گے، ہر ضلع میں یوتھ کا مرکز بنائیں گے، سندھ کے ہر ضلع میں مفت علاج کے اسپتال بنائیں۔

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 35 minutes ago

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ،ایران اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 2 hours ago

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- an hour ago

جنیوا:چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی یو این سی آر سی جائزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی
- 4 hours ago

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بارات لے کر دلہن لینے پہنچ گئے
- an hour ago

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 4 hours ago

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 4 hours ago

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 3 hours ago

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 4 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست
- 4 hours ago










