مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سردار مہتاب احمد عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔
سابق گورنرخیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان نے این اے 17 میں اپنے 35 سال کے حریف سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
مسلم لیگ ن نے سینئر لیگی رہنماء سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی، سردارمہتاب عباسی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالا گیا۔جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ ہوا تھا، مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سابق وزیراعلی سردار مہتاب احمد خان نے این اے 17 میں اپنے 35 سال کے حریف سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔
سردار مہتاب احمد خان این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ایبٹ آباد کے صوبائی حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت سے بھی اپنے امیدوار کھڑے کئے ہوئے ہیں۔
سردار مہتاب احمد خان حلقہ این اے 16 سے سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی جو پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہیں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 15 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 14 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 14 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 13 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 13 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 10 hours ago




