بلاول بھٹو انڈر 19 کا کھلاڑی ہے اور ابھی نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے، احسن اقبال
نواز شریف کا یہ لیول نہیں کہ وہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کری، رہنما مسلم لیگ ن

.jpg&w=3840&q=75)
پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےنواز شریف کو مناظرے کے چیلنج پر بلاول بھٹو زرداری کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا یہ لیول نہیں کہ وہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کریں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی انڈر 19 کا کھلاڑی ہے اور ابھی نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے۔ ن لیگی رہنما نے خود انہی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بلاول لاڑکانہ کا میرے نارووال سے موازنہ کر لیں، نارووال بہتر ہوا تو آپ سیاست چھوڑ دیں، اگر لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ لیول نہیں کہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کرے۔ بلاول بھٹو زرداری انڈر 19 کا کھلاڑی ہے، بلاول کے والد کہتے ہیں کہ ابھی اس کی تربیت کر رہا ہوں، وہ نیٹ پریکٹس کر رہا ہے۔ بلاول کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہمارےقائد کا نام احترام سےلیں، بلاول بھٹو نے زبان ٹھیک نہ کی تو ہم جواب دینا جانتے ہیں۔
خیال رہے کہ اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو ٹی وی پر آکر ملکی مسائل سے متعلق مناظرے کا چیلنج دیا تھا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

