اتوار کو تحریک انصاف کے سارے امیدوار باہر نکل کر اوپن مہم کا آغاز کریں، عمران خان


بیرسٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اہم پیغام دیا ہے کہ اتواز سے ہمارے تمام امیدوار اپنی اوپن انتخابی مہم کا آغاز کر دیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے، الیکشن رزلٹ میں پی ٹی آئی جیتے گی، عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کو آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لئے لڑنا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ اتوار کو سارے امیدوار باہر نکل کر اوپن مہم کا آغاز کریں، عوام اپنی آزادی کےلئے پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کرے۔ جب حکومت بنائیں گے تو قانون کی بالا دستی اور حکمرانی کے لئے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پوری قوم اپنی آزادی کےلئے ووٹ کریں گے، حالانکہ پی ٹی آئی کوانتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا لیکن عوام کو پتا کہ کو کون کون سے امیدواروں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، عوام انہیں ووٹ کر کے کامیاب کرائیں تاکہ ہم ایک جمہوری حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشرے میں قانون کی بالا دستی بہت ضروری ہے ، جس طرح قانون کو توڑ مروڑ کر کسی کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لئے انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم حکومت بنائے گے تو سب سے پہلے قانون کی حکمرانی اور انسانی بنیادی حقوق پر بھرپور کام کریں گے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 9 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 14 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 5 hours ago


