ملاقات معیشت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور انسانی وسائل کی ترقی بارے گفتگو


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے باہمی فائدے کے لیے معیشت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی نائب وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ پیر کو یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک بہت ہی عزیز دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ سی پیک منصوبوں نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، سی پیک کے اگلے مرحلے میں چین کا تعاون پاکستان کی صنعتی ترقی کے لیے اہم ہو گا۔
انہوں نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں چین کے تعاون کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے آئی ٹی، تعلیم، صحت، زراعت اور غربت کے خاتمے شعبوں میں چینی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اور چین مختلف علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور مختلف فورمز پر تعاون کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان “ون چائنا” پالیسی، تائیوان، ہانگ کانگ، تبت، سنکیانگ اور بحیرہ جنوبی چین سمیت تمام بنیادی مسائل پر چین کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان قومی ترقی اور جموں و کشمیر تنازعہ پر اس کے اصولی موقف کی حمایت کرنے پر چین کا شکر گزار ہے۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک پرانی تاریخ ہے جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔ سی پیک کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے مارچ 2020 میں کووڈ۔19 کی وبا کے دوران چین کے دورے پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago


