سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان سے بدتمیزی، بہن حلیمہ خان کا مبینہ الزام
سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ عمران خان نے مجھے تم کہہ کرمخاطب کیا، حلیمہ خان


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان میڈیا سے اڈیالہ جیل میں بات کررہے تھے جب سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ان سے بدتمیزی کی، پوچھنے پر سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی چیئرمین نے مجھے تم کہہ کر مخاطب کیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ جیل کےعملے سے اچھے انداز میں بات کرتے ہیں، پولیس حکام بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں بدتمیزی کرتے ہیں تو عام انسانوں کے ساتھ ان کا رویہ کیسا ہوگا۔
جیل سپرنٹنڈنٹ عمران خان کیساتھ بدتمیزی کررہے ہیں ہم اس بات پر احتجاج کرتے ہیں عمران خان تو سب کیساتھ اچھی طرح پیش آتے ہیں یہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے علیمہ خان pic.twitter.com/q0ZCK72sXz
— Zαყαɳ Iƙ (@Zyyan_Ali) January 22, 2024
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرے پوچھنے پر سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ عمران خان نے مجھے تم کہہ کرمخاطب کیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ہمیشہ اچھے انداز میں بات کرتے اور جیل میں رہے، حمزہ شہباز کی یہ ملازمت کرتے ہیں، جو انہیں چلتے چلتے دھیے دیتا ہے، اگر سابق وزیراعظم کے ساتھ جیل میں بدتمیزی کرتے ہیں تو عام انسانوں کے ساتھ ان کا رویہ کیسے ہوگا؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ جج دلاور نے فیصلہ دیا تھا لیکن ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا، سپریم کورٹ میں 3 ہفتے سے درخواست لگی ہے، چیف جسٹس سے استدعا ہے آپ جلدی سے ہماری پٹیشن سن لیں تاکہ بانی چیئرمین الیکشن لڑ سکیں ہیں۔
علیمہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ سے اپیل کرتے ہیں عمران خان کے خلاف سزا معطلی کی درخواست سن لیں تاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی ختم ہوسکے اور الیکشن میں لڑیں، ہم چاہتے ہیں یہ اپیل سنی جائے اور پورا ملک اس سماعت کو دیکھے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 43 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل


