ڈی جی پی ٹی اے احمد شمیم پیرزادہ نے کہا انہیں توہین آمیز مواد کو ختم یا بلاک کرنے کا اختیار حاصل ہے


نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف حالیہ مذموم مہم چلانے والوں کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے اس ماہ کی سولہ تاریخ کو ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
انہوں نے کہا ایف آئی اے، پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ ادارے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اِس سلسلے میں کئی سوشل میڈیا اکائونٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے ، انہوں نے ملک میں اور بیرون ملک موجود عناصر کو خبردار کیا کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے باز رہیں۔
ڈی جی پی ٹی اے احمد شمیم پیرزادہ نے کہا انہیں توہین آمیز مواد کو ختم یا بلاک کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
ڈائریکٹر آپریشن ایف آئی اے وقار الدین سید نے کہا کہ وہ پوری طرح باخبر ہیں اور ریاست اور اداروں کے خلاف مذموم مہم چلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہم سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف حالیہ مہم میں ملوث سوشل میڈیا اکائونٹس کا پتہ چلا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر آپریشنز ایف آئی اے نے کہا کہ کسی کو ریاستی اداروں کے ذمہ داران کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

