9 ویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی پری بکنگ 6 فروری کی شام 5 بجے ہو گی، پی سی بی


پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کی ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی پری بکنگ 6 فروری کی شام 5 بجے ہو گی۔شائقین کرکٹ کے لئے چاروں ای ٹکٹس آن لائن دستیاب ہوں گی۔ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
PSL 9 ticket sales will start from 6th February at 5 PM (PST)
— Ahmer??? (@ahmersiyal20) February 4, 2024
PSL management has announced the ticket prices which are as follows.#PSL9 | #PSL2024 | #HBLPSL9 pic.twitter.com/KRUanp9jOi
پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔
ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہو گا۔پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں تین، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11، لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہو گی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 5 دن قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 4 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 19 گھنٹے قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 4 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- ایک دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 دن قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 4 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 18 گھنٹے قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- ایک دن قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 4 دن قبل






