Advertisement

عالمی وبا:دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 16 کروڑ 85 لاکھ سے تجاوز

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں متاثرین کی تعداد 16 کروڑ 85 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 34 لاکھ99ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 27th 2021, 2:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے،  عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں مزید6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں کورونا وائرس کے کیسز اور  اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے ، امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ5 ہزار208تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے  نمبر پر ہے،  بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ71 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ11 ہزار421افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 61 لاکھ95 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 56 لاکھ 9ہزار50 افراد متاثر اور ایک لاکھ 8 ہزار879 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 52 لاکھ 3ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 46 ہزار621 ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں 50 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار194 ہے۔ برطانیہ میں44 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 739 اموات ہوچکی ہیں۔

اسپین میں کوروناسے79ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے، اسپین میں  کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد36لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ اٹلی میں اب تک کوروناسے1لاکھ25ہزار سے زائد افرادہلاک  ہوچکے ہیں ۔ اٹلی میں  مریضوں کی تعداد4لاکھ سے تجاوز کرگئی، ترکی میں اب تک46ہزارسے زائدافراد موت  کے منہ میں چلے گئے ۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد15 کروڑ 45 لاکھ ایک ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 49 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا،  11 مارچ  2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Advertisement
امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا

امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
بنوں : پولیس اورسی ٹی ڈی  کامشترکہ آپریشن،   6 دہشتگرد ہلاک

بنوں : پولیس اورسی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

  • 40 منٹ قبل
افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی

  • 2 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • 2 گھنٹے قبل
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی

  • 2 گھنٹے قبل
قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان

قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا

  • 12 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے37 مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا

سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے37 مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا

  • 13 گھنٹے قبل
مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس سے تیل کی خریداری بند کردی

مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس سے تیل کی خریداری بند کردی

  • 13 گھنٹے قبل
رحیم یارخان، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید

رحیم یارخان، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید

  • 2 گھنٹے قبل
بھارت کا ٹیرف دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارےنہ  خریدنے کا فیصلہ

بھارت کا ٹیرف دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارےنہ خریدنے کا فیصلہ

  • 34 منٹ قبل
Advertisement