لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے کے کیس میں عبوری ضمانت مسترد ہونے پرمسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور نے ایم پی اے نوید علی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جبکہ ایم پی اے نوید علی اور ان کے والد احمد رانا عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نوید علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت سے عبوری ضمانت مستردہونے پر پولیس نے ن لیگی ایم پی اے نوید علی کو گرفتار کر لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر نے لیٹ نائٹ شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اس تقریب میں ایم پی اے بھی موجود تھا۔اسسٹنٹ کمشنر سے تقریب بند کروانے پر جھگڑا ہوا، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس نے اے سی کو تھپڑ نہیں مارا، سیاسی بنیادوں پر اس کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 20 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 14 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 17 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 17 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 14 گھنٹے قبل



