پاکستان

علی امین گنڈاپور کا نام بطور وزیر اعلی خیبر پختونخوا فائنل کر لیا گیا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی کے پی کے نامزد کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 13th 2024, 2:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علی امین گنڈاپور کا نام  بطور وزیر اعلی خیبر پختونخوا فائنل کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ وزرات عظمیٰ کے لیے ابھی کسی نام کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کہ اتحاد کے لیے ٹی ایل پی، جماعت اسلامی، جے یو آئی شیرانی اور وحدت المسلمین کے آپشن زیرغور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خبیر پختونخوا کا وزیراعلی کون ہوگا اور کس جماعت کو جوائن کرنا ہے۔ آج بانی چئیرمین کیساتھ ملاقات کے بعد ممکنہ طور پرحتمی فیصلہ ہوجائےگا۔