جی این این سوشل

پاکستان

حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی،ن لیگ اورایم کیوایم سےاتحاد نہیں ہوسکتا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا اور معیشت پر برا اثر پڑے گا، عمران خان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی،ن لیگ اورایم کیوایم سےاتحاد نہیں ہوسکتا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بانی چیئرمین پی ٹی آئی انصاف عمران خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی،ن لیگ اورایم کیوایم سےاتحاد نہیں ہوسکتا، حسن رؤف کو ان 3 جماعتوں کے علاوہ سب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے۔

9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں میڈیاسےغیررسمی گفتگو کرنے والے عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا اور معیشت پر برا اثر پڑے گا، میں کہتا رہا کہ ازاد اور شفاف انتخابات واحد حل ہیں۔ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں،نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ اب پتہ چل گیا کہ ہم آراوز کےالیکشن کے خلاف کیوں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا ، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کےلیے علی امین گنڈاپور کو نامزد کیا ہے۔ دھاندلی کے خلاف آوازاٹھانےوالی تمام جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں، منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ کو لانے کی کوشش ہورہی ہے اور شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے۔

بنی گالہ منتقلی کی تردید کرنے والے عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی پی پی،ن لیگ اورایم کیوایم سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔ ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ نوازشریف کی پریس کانفرنس ملتوی ہونے پرسمجھ گئے تھے کہ ہم جیت گئے، نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جیل میں کسی بھی اعلیٰ عہدےدارسے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔

دنیا

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید

ایرانی پاسداران انقلاب چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی  شہید

ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی شہید ہوگئے، حادثہ جنگی آپریشن کے دوران پیش آیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے جنوب مشرق میں ایک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایرانی پاسدران انقلاب کے دو ارکان شہید ہوگئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کا ایک چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

فضائی حادثے میں شہید ہونے والے پاسدران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پاسداران انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی،سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کےحوالے سے بل کی منظوری

ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی،سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کےحوالے سے بل کی منظوری

قومی اسمبلی نے آج سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

بل کے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل کے تحت ججوں کی تعداد چونتیس تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا یہ بل مجاز عدالت میں زیرالتواء مقدمات کے معاملے کا مسئلہ حل کرنے کیلئے لایا جارہا ہے۔

ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی۔

وزیرقانون نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد نو سے بڑھا کر بارہ کردی گئی ہے۔

ایوان سے منظور کئے گئے دیگر بلوں میں پاکستان آرمی ترمیمی بل 2024، پاکستان ائیرفورس ترمیمی بل 2024 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2024 شامل ہیں۔

یہ بل وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کئے ، ایوان کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک ، 5 زخمی

یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک  ،  5 زخمی

نائجیریا کی شمال مشرقی بورنو ریاست میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مقامی رضاکار گارڈ یا سویلین جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ باکورا ابا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور تجارتی مقاصد کے لیےلکڑی کے ایسے نوشتہ جات تلاش کر رہے تھے جو کوئلے میں بدل جاتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll