جی این این سوشل

پاکستان

پیپلز پارٹی کے منتخب رکن سند ھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال

آصف علی زرداری نے کہا کہ عبد العزیز عزیز جونیجو کی پارٹی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلز پارٹی کے  منتخب رکن سند ھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس 80 دادو سے کامیاب امیدوار عبدالعزیز جونیجو کا انتقال ہو گیا ہے۔

آصف علی زرداری نے کامیاب امیدوار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز جونیجو کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ پہنچا، عبدالعزیز جونیجو کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ عبد العزیز عزیز جونیجو کی پارٹی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ 

 

پاکستان

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع ، پی ٹی آئی جلسہ کا ٹائم ختم ہوتے ہی پولیس کی جانب سے جلسے میں شریک شرکا پر لاٹھی چارج کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جلسے میں شریک شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ 

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے ۔ 

پی ٹی آئی نے این او سی کی شرائط پر عملدرآمد نہیں کیا ، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی زخمی ہو گئے ۔ 

دوسری جانب 26 نمبر چونگی پر جلسہ شرکا نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکا نے پتھراؤ کیا، جلسے کے شرکاکے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ’’اے آئی‘‘ اسسٹنٹ دستیاب

اس نئے فیچر کے ذریعے گوگل کا مقصد جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ’’اے آئی ‘‘اسسٹنٹ دستیاب

کراچی : گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی جیمنائی کو مزید عام کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسے گوگل کروم میں شامل کر لیا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اس ویب براؤزر میں اب صارفین براؤزر بار میں gemini @ٹائپ کر کے براہ راست جیمنائی سے سوالات پوچھ سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے گوگل کا مقصد جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ جیمنائی مختلف زبانوں میں سوالوں کے جوابات دے سکتا ہے، معلومات تلاش کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ تخلیقی کام بھی انجام دے سکتا ہے۔


گوگل واحد کمپنی نہیں جو اپنے براؤزر میں اے آئی اسسٹنٹ کو شامل کر رہی ہے۔ مائیکرو سافٹ نے بھی اپنے ایج براؤزر میں کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ کو شامل کر لیا ہے۔ اس سے قبل گوگل نے جیمنائی پر مبنی ویژول سرچز کو گوگل لینس کے ذریعے کروم کا حصہ بنایا تھا۔

اس نئی پیشرفت سے  صارفین اب کروم میں براؤز کرتے ہوئے آسانی سے جیمنائی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عارف علوی کی سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کرنے پر معذرت

سوشل میڈیا پر میں نے اپنی 2 پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں ہیں، یہ تصاویر ماضی کے مواقع کی تھیں اور میں اپنی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، سابق صدر مملکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عارف علوی کی  سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر  شیئر کرنے پر معذرت

سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصویریں شیئر کرنے پر معذرت کر لی۔

سابق صدر مملکت نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم اپنی غلطی کا ادراک ہونے پر عارف علوی نے ناصرف وہ تصاویر ڈیلیٹ کیں بلکہ اس حوالے سے پوسٹ کر کے معافی بھی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میں نے اپنی 2 پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں ہیں، یہ تصاویر ماضی کے مواقع کی تھیں اور میں اپنی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، سوشل میڈیا اتنا بڑا ہے کہ صرف غلطی کی اصلاح ہی اسے قانو کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر نے 14 اگست کی ریلی کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے آج اسلام آباد جلسے کے لیے جانے والا پی ٹی آئی کا  قافلہ قرار دیا تھا۔ 

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی سابق صدر کی جانب سے پرانی ویڈیو شیئر کرنے کی نشاندہی کی تھی۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  انہیں پروپیگنڈا کرنے کےلیے  فیک ویڈیو کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، عارف علوی نے 14اگست کی پرانی ویڈیو شیئر کی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس حوالے سے بڑے جلسے کے انعقاد کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll