فلسطینی صدر محمود عباس کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے ملاقات ،غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال
شیخ تمیم نے فلسطینی جدوجہد کے لیے قطر کی غیرمتزلزل حمایت اور فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی صحیح قومی امنگوں کے حصول کی کوششوں میں یکجہتی کا اعادہ کیا


فلسطین کے صدر محمود عباس اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے غزہ کی پٹی اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اردو نیوز کے مطابق دوحہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی غرض سے ہونے والے معاہدے کے لیے جاری کوششوں پر بات چیت کی، جس سے مسئلہ فلسطین کے ایک منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کی راہ ہموار ہو سکے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں تشدد میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیااور دوطرفہ تعلقات اور ان کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ۔
صدر محمود عباس نے قطر کی جانب سے فلسطینی عوام کی مسلسل حمایت پر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکریہ ادا کیا۔صدر محمود عباس نے غزہ جنگ کی کوریج کرنے والے فلسطینی صحافی معتز عزایزہ سے بھی ملاقات کی۔ معتز عزایزہ کو اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر جنوری میں غزہ سے دوحہ منتقل کر دیا گیا تھا۔
شیخ تمیم نے فلسطینی جدوجہد کے لیے قطر کی غیرمتزلزل حمایت اور فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی صحیح قومی امنگوں کے حصول کی کوششوں میں یکجہتی کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قطر کے عوام غزہ میں جاری جنگ کو روکنے اور مغربی کنارے میں بدامنی کو کم کرنے کی غرض سے سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جو فلسطینیوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے میں مدد دے سکیں۔

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 30 منٹ قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 41 منٹ قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- ایک دن قبل
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- ایک دن قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- ایک دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 5 گھنٹے قبل









