Advertisement

سمندری طوفان یاس نے بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور مغربی بنگال میں تباہی مچادی

سمندری طوفان یاس نے بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور مغربی بنگال میں تباہی مچادی ہے، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 27th 2021, 1:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان یاس نے بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور مغربی بنگال میں تباہی مچادی ہے۔

سمندری طوفان یاس بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔مختلف حادثات میں  15سالہ لڑکے سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ  نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔140کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہزاروں مکانات تباہ کردیے ہیں ۔

سمندری طوفان نے بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھی تباہی مچائی ہے۔تقریباً30ہزار مکانات تباہ ہوئے ہیں  اور 51 ڈیموں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ  متعدد ڈیم ٹوٹ گئے ہیں ۔

سمندری طوفان کے سبب ہوائی بگولا بھی آیا،جس سےبجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا ۔دو افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں ۔امدادی کاروائیوں میں مدد کیلئے فوج میدان میں آگئی۔

Advertisement
Advertisement