اگر جنگ مزید جاری رہتی ہے تو تباہی کا تخمینہ بہت زیادہ ہوگا،یو این ڈائریکٹر تجارت و ترقی رچرڈ کوزول


اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی ( یو این سی ٹی اے ڈی)کے ڈائریکٹر رچرڈ کوزول رائٹ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک نئے مارشل پلان کی ضرورت ہوگی،
انہوں نے کہا کہ اگر جنگ ابھی رک جاتی ہے تب بھی غزہ کی تعمیر نو کے لیے تقریباً 20 ارب ڈالر درکار ہوں گے لیکن اگر جنگ مزید جاری رہتی ہے تو تباہی کا تخمینہ بہت زیادہ ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رچرڈ کوزول رائٹ نے جنیوا میں اجلاس کے دوران بتایا کہ موجودہ نقصان 2014 میں 7 ہفتوں تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران غزہ میں ہونے والے نقصان کے 4 گنا کے برابر ہے۔
یو این سی ٹی اے ڈی نے گزشتہ ماہ اپنی رپورٹ میں تجویز پیش کی تھی کہ اگر غزہ میں لڑائی فوری طور پر روک دی جاتی ہے تو غزہ کی معیشت کو جنگ سے پہلے اپنے حجم تک دوبارہ پہنچنے میں پوری ایک صدی لگ جائے گی۔
یو این سی ٹی اے ڈی نے اندازہ لگایا کہ گزشتہ نومبر کے آخر تک 37ہزار379 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جو غزہ کی پٹی کی کل عمارتوں کے 18 فیصد کے برابر ہے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 6 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل





