پاکستان
پاک بحریہ : بحری جہازپی این ایس یمامہ کی رومانیہ میں افتتاحی تقریب
جدید بحری جہاز پی این ایس یمامہ کی افتتاحی تقریب رومانیہ میں دامین شپ یارڈ گلاٹی پر منعقد ہوئی
پاک بحریہ کے سمندری گشت کےلئے تیار کردہ چوتھے جدید بحری جہاز پی این ایس یمامہ کی افتتاحی تقریب رومانیہ میں دامین شپ یارڈ گلاٹی پر منعقد ہوئی۔
پاک بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے ا س موقع پر مہما ن خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں بحرہند کے علاقے سے گزرنے والے توانائی اور تجارتی راستوں کو موجودہ روایتی اور غیر روایتی سمندری خطرات سے نمٹنے کےلئے سمندری سکیورٹی کی اہمیت کو اجاگرکیا۔
اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کا محفوظ سمندری تجارت برقرار رکھنے کےلئے کردار نمایاں ہے۔
دنیا
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد میں سر فہرست ہیں جن کی دولت 310 ارب ڈالر سے زائد ہے
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت لگ بھگ 3 سال بعد 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ، دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں وہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
ایلون مسک کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔ منگل سے اب تک ٹیسلا کے حصص کی قیمتیں 28 فیصد بڑھی ہیں۔ جس سے ان کی دولت 50 ارب ڈالر اضافے سے 313.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں بہت تیزی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایسے اقدامات کا عندیہ دے چکے ہیں جن سے ایلون مسک کی کمپنیوں کو مزید فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
کھیل
پاکستان کے بلال احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا
بلال احمد نے مالدیپ میں ہونے والی 15ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا
بلال احمد نے مالدیپ میں ہونے والی 15ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، انہوں نے گزشتہ برس جنوبی ایشیا ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سہیل انور کا کہنا تھا کہ بلال احمد کو پرائیویٹ سپانسر شپ سے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے بھیجا، حکومت پاکستان کو باڈی بلڈرز کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
دوسری جانب بلال کا کہنا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔
پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ
وزیر اعظم کل ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اولڈ ایئرپورٹ لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے۔جبکہ وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم کے چیف پروٹوکول آفیسر سمیت 10رکنی وفد بھی روانہ ہوا ہے۔
شہباز شریف ریاض میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں غزہ اور لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔
وزیراعظم فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت نے پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ
-
موسم ایک دن پہلے
پنجاب میں دھند اور سموگ نے مزید کونسے شہر اپنی لپیٹ میں لے لیے ؟
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان کرکٹ بورڈنے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کی منظوری دے دی، ذرائع