Advertisement
پاکستان

یوم تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 23 برس مکمل

اسلام آباد : پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 23 سال مکمل ہوگئے اوراسی مناسبت سے ملک بھر میں آج یومِ تکبیر منایا جا رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مئی 29 2021، 1:06 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاکستان میں آج  یوم تکبیر منایا جارہا ہے، 23 برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔ یہ وہ یادگار دن ہے جب  پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو 'یوم تکبیر' کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا۔بلوچستان کے پہاڑوں سے پاکستان کی عظمت کا اعلان ہوا تو دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے۔ چاغی کے پہاڑوں پر اللہ و اکبر کا نعرہ بلند ہوا جسے پوری دنیا میں سنا گیا اور وطن عزیر پر حملہ کی خواہش لیے بھارتی حکومت کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے نہ صرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبربھی خاک میں مل کر رہ گیا۔

Advertisement
Advertisement