پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم
عمران خان کے امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔
انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت آج 25 فروری سہ پہر 3 بجے تک تھا۔
عمران خان کے امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔مرکزی تنظیم کیلئے عمران خان کے امیدوار برائے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت میں 15 رکنی پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع ہوگئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ
— PTI (@PTIofficial) February 25, 2024
پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم
انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت آج مؤرخہ 25 فروری سہ پہر تین بجے تک تھا
بانی چیئرمین کے نامزدکردہ… pic.twitter.com/pkxp0FUmFY
سندھ سے اشرف قریشی، بلوچستان سے محمد اسلم اور خیبرپختونخوا سے نوید انجم نے چیئرمین کےعہدے کیلئے کاغذاتِ داخل کروائے ہیں۔ یاسمین راشد، محمد خان اور اسد حنیف نے صوبائی تنظیم کیلئے کاغذات جمع کروائے۔ سندھ کیلئے حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش غلام کی قیادت میں دو پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے۔
بلوچستان سے ڈاکٹر منیر بلوچ اور پانچ دیگر افراد نے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔ بلوچستان سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروانے والوں میں سید جعفر آغا، نوابزادہ امین اللہ جوگیزئی، داؤد شاہ، سید عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل ہیں۔خیبرپختونخوا سےعلی امین گنڈا پورکی قیادت میں خیبرپختونخوا کی تنظیم کیلئے پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی موصول ہوئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات میں شرکت کے خواہاں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کیلئے مرکز اور صوبوں میں الگ الگ ریٹرننگ افسران مقرر کئے گئے۔پی ٹی آئی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جاسکتے تھے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 فروری کو ہوگی۔
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے۔شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 5 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 5 hours ago

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 5 hours ago

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 4 hours ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 6 hours ago

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 4 hours ago

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 6 hours ago

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 5 hours ago

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 2 hours ago

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 hours ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 6 hours ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 8 hours ago