Advertisement
پاکستان

18 سال سے زائدعمر کے اساتذہ کے لئے واک ان ویکسینیشن کی اجازت

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اساتذہ کے لئے کورونا کے خلاف واک ان ویکسینیشن بغیر رجسٹریشن کے کھول دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 29th 2021, 6:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی  سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کے  ماحول کو محفوظ  بنانے کے لئے  18 سال سے زائد عمر کے اساتذہ کے لئےواک ان ویکسینیشن کھول دی گئی ہے۔ اساتذہ اپنے  شناختی کارڈ  اور ادارےکے سربراہ کےخط کے ساتھ کسی  بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا  کر اپنی ویکسی نیشن کروا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں این سی اوسی  نے 30 سال سے زائد عمرکے شہریوں کے لیے کل سے واک اِن ‏ویکسی نیشن کھولنے کا  بھی فیصلہ کیا ہے۔‏30 سال یا زائد عمرکےرجسٹرڈ شہری کسی بھی سینٹرجاکرویکسین لگواسکتےہیں۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے  کہ  کل تک 50 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ،عوام جلد رجسٹریشن کروا کرویکسین لگوائیں تاکہ پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہو اور عوام زندگی آزادی کے ساتھ کرونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں۔

  اس سے قبل 20 مئی کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر  ویکسین لگائی جائے گی ۔

 واضح رہے کہ پاکستان اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے جو پچھلی دو لہروں کے مقابلےمیں زیادہ مہلک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید67فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار607ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 13ہزار 784ہو گئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح4.80فیصدرہی۔

Advertisement
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement