Advertisement
پاکستان

مینڈیٹ چوری کرکے ایوان میں آنا جمہوریت کے منافی ہے، بیرسٹر گوہر

پارلیمان میں صرف وہ لوگ جائیں جو لوگوں کے مینڈیٹ پر آئے ہیں، رہنما پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 29 2024، 6:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مینڈیٹ چوری کرکے ایوان میں آنا جمہوریت کے منافی ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں صرف وہی نمائندہ کہلا سکتا ہے جس کے پاس مینڈیٹ ہو، مینڈیٹ چوری کرکے ایوان میں آنا جمہوریت کے منافی ہے۔پارلیمنٹ کو ہمیشہ اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی دھاندلی ہوئی ہے کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔ پارلیمان میں صرف وہ لوگ جائیں جو لوگوں کے مینڈیٹ پر آئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اصل مقصد یہ ہونا چاہیے کہ پارلیمان مضبوط ہو اور یہی اصل مقصد جمہوریت کا ہوتا ہے۔ کسی کا مینڈیٹ چوری کرکے ایوان میں آنا جمہوریت کی روح کےمنافی ہے۔

 

Advertisement