جی این این سوشل

دنیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شہریوں کو شدید مشکلات ،ایمرجنسی نافذ

شمالی کیلیفورنیا کے علاقوں میں خراب موسم کی یہ لہر 8 تا10 روز مزید جاری رہے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شہریوں کو شدید مشکلات ،ایمرجنسی نافذ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکا: کیلیفورنیا میں شدید برف باری کے باعث ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری برفانی طوفان کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہیں ، جس کے باعث کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

شمالی کیلیفورنیا کے علاقوں میں خراب موسم کی یہ لہر 8 تا10 روز مزید جاری رہے گی، ایریزونا میں جاری شدید برف باری کا رخ اب شمالی ٹیکساس کی طرف ہو جائے گا۔

کیلیفورنیا میں اب تک ڈیڑھ میٹر سے زیادہ زمین پر برف پڑ چکی ہے جبکہ کیلیفورنیا کی ریاست  بھر میں خراب موسم کے باعث بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے 74 ہزار سے زائد رہائشوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔

 

 

کھیل

ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوسیمی فائنل میں شکست 

مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں اور میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوسیمی فائنل میں شکست 

ناروے میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فائنل میں پاکستان کی نوجوان اور امید افزا اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں ناروے کے فورڈ آئی ایل کلب سے شکست کھادی ہے۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں اور میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ جس میں پاکستان کی ٹیم 4-3 سے شکست کھادی۔

یہ پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، خاص طور پر جب کہ گزشتہ سال بھی وہ فائنل میں پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہی شکست کھادی تھی۔

تاہم، پاکستانی ٹیم اب بھی ناروے کے سوترا کلب کے خلاف تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک نیا موقع ہوگا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی کا عندیہ

حکومت چاہے تو ایکس کو فوری طور پر بحال کر سکتی ہے لیکن ایکس نے پی ٹی اے کی شکایات پر بہت کم عمل کیا ہے، چیئرمین پی ٹی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی کا عندیہ

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہی ہے جس کے بعد غیرمجاز وی پی این پاکستان میں نہیں چل سکیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ اجلاس میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وی پی اینز کو بلاک کرنے سے کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن حکومت غیر مجاز وی پی اینز کو روکنے کے لیے ان کی وائٹ لسٹنگ کر رہی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی اے نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے صارفین میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے جو کہ وی پی اینز پر پابندیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے تو ایکس کو فوری طور پر بحال کر سکتی ہے لیکن ایکس نے پی ٹی اے کی شکایات پر بہت کم عمل کیا ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں 56 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔ سیٹیلائٹ پالیسی مکمل ہو چکی ہے اور 5G نیلامی اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے نے گزشتہ سال مختلف مواقع پر موبائل سروسز بند کیں۔

انہوںنے بتایا کہ حکومت سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کا قتل کرایا، برطانوی میڈیا کا انکشاف

ایرانی ایجنٹوں نے تہران میں ایک مہمان خانے کے تین کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جو بعد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کا قتل کرایا، برطانوی میڈیا کا انکشاف

نیویارک: برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کی منصوبہ بندی اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ایجنٹوں نے تہران میں ایک مہمان خانے کے تین کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جو بعد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے ایران چھوڑا تھا، اور دھماکا خیز مواد کو ایران کے باہر سے کنٹرول کیا گیا۔ ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کی کمروں میں تیزی سے حرکت کرنے کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ اسماعیل ہانیہ اکثر ایران کے دوروں کے دوران اسی عمارت میں قیام کرتے تھے۔

اصل منصوبے کے مطابق اسماعیل ہانیہ کو مئی 2024 میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کے دوران قتل کیا جانا تھا، لیکن اس منصوبے میں تاخیر کی گئی کیونکہ اس وقت عمارت میں بڑا مجمع تھا اور کارروائی کی ناکامی کے امکانات زیادہ تھے۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہانیہ کو 31 جولائی کو تہران میں ان کی رہائشگاہ پر میزائل حملے میں شہید کیا گیا تھا۔ وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll