جی این این سوشل

پاکستان

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ

اگر وہ ایک نئی شروعات چاہتا ہے تو لوگوں پر تمام سیاسی مقدمات ختم کرکے اور قیدیوں کو رہاکرنا چاہیے،اسد عمر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک مرتبہ پھر بطور وزیر اعظم واپس آگئے ہیں اور اسی کے ساتھ انہوں نے منصفانہ طور پر وزیرِ اعظم بننے کی اہلیت کھودی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ شہباز شریف ایک مرتبہ پھر واپس آگئے ہیں اور اسی کے ساتھ انہوں نے منصفانہ طور پر وزیرِ اعظم بننے کی اہلیت کھودی ہے۔وہ پہلے ہی ماضی میں وزیرِ اعظم بننے کے دوران 16 ماہ پر مشتمل تباہ کن کاکردگی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے تھے اور ماضی کی ناکامی ان کی آئندہ پرفارمنس اور ایک مرتبہ پھر ناکام ہونے کا ثبوت ہے۔

اپنے پیغام میں اسد عمر کا شہباز شریف کو کامیابی سے نئے منصب کو چلانے کیلئے مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ کامیابی سے اپنے فرائض سرانجام دیں تو انہیں تمام سیاسی اختلافات کو بھلانے ہوگے اور سیاست کے سبب جیلوں میں ڈالے گئے لوگوں کو بھی آزاد کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو ایوان میں 201 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ شہباز شریف کل 4 مارچ کو وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔

 

دنیا

فلپائن میں 6.8کی شدت کاخوفناک زلزلہ

زلزلہ صبح 6:30 بجے منڈاناؤ جزیرے کے مشرق میں واقع بارسلونا گاؤں سے تقریباً 20 کلومیٹر (12 میل) کے فاصلے پر آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلپائن میں 6.8کی شدت کاخوفناک  زلزلہ

منیلا: آج (ہفتے کے روز ) جنوبی فلپائن کے ساحل پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، لیکن سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی نقصان کی فوری اطلاع ہے۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ صبح 6:30 بجے (2230 GMT) منڈاناؤ جزیرے کے مشرق میں واقع بارسلونا گاؤں سے تقریباً 20 کلومیٹر (12 میل) کے فاصلے پر آیا۔

مقامی سیسمولوجیکل ایجنسی نے کہا کہ زلزلے سے کسی نقصان کی توقع نہیں ہے۔

لنگگ میونسپلٹی میں جہاں بارسلونا واقع ہے، مقامی ڈیزاسٹر آفیسر ایان اونسنگ نے کہا کہ وہ زلزلے سے بیدار ہو گئے تھے۔

یو ایس جی ایس کے مطابق منڈاناؤ کے کچھ علاقوں میں آفٹر شاکس کا ایک سلسلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت 6.3 کی شدت کے ساتھ بارسلونا سے تقریباً 36 کلومیٹر مشرق میں تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایک 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔اس زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو ئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 ڈولفن سکواڈ کی مختلف کارروائیوں میں 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار

 ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے نواں کوٹ اور شیراکوٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ڈولفن سکواڈ کی مختلف کارروائیوں میں 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار

 ڈولفن سکواڈ نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان میں حماد منظور، کاشی اور وقار شامل ہیں ۔ ملزموں کو بابو صابو، نواں کوٹ اور نیازی اڈہ سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم حماد کے خلاف 54، کاشی کے خلاف 17 اور وقار کے خلاف 15 مقدمات درج ہیں ۔ 

 ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے نواں کوٹ اور شیراکوٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کا قتل کرایا، برطانوی میڈیا کا انکشاف

ایرانی ایجنٹوں نے تہران میں ایک مہمان خانے کے تین کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جو بعد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کا قتل کرایا، برطانوی میڈیا کا انکشاف

نیویارک: برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کی منصوبہ بندی اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ایجنٹوں نے تہران میں ایک مہمان خانے کے تین کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جو بعد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے ایران چھوڑا تھا، اور دھماکا خیز مواد کو ایران کے باہر سے کنٹرول کیا گیا۔ ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کی کمروں میں تیزی سے حرکت کرنے کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ اسماعیل ہانیہ اکثر ایران کے دوروں کے دوران اسی عمارت میں قیام کرتے تھے۔

اصل منصوبے کے مطابق اسماعیل ہانیہ کو مئی 2024 میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کے دوران قتل کیا جانا تھا، لیکن اس منصوبے میں تاخیر کی گئی کیونکہ اس وقت عمارت میں بڑا مجمع تھا اور کارروائی کی ناکامی کے امکانات زیادہ تھے۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہانیہ کو 31 جولائی کو تہران میں ان کی رہائشگاہ پر میزائل حملے میں شہید کیا گیا تھا۔ وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll