جی این این سوشل

پاکستان

سندھ کی سینیٹ سیٹوں پر پیپلز پارٹی کے 4 رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی جمع

الیکشن شیڈول کے مطابق آج سہہ 4:30 تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جا سکتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ کی سینیٹ سیٹوں پر پیپلز پارٹی کے 4 رہنماؤں  کے  کاغذات نامزدگی جمع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : سندھ سے خالی ہونے والی 2 سینیٹ کی نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے 4 رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے دو سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر رکنِ سندھ اسمبلی منتخب ہوئے، جس سے سینیٹ میں دو نشستیں خالی ہوئیں۔

سینیٹ کی خالی نشستوں کے لیے کاغذات جمع کروانے والوں میں اسلم ابڑو، جام سیف اللّٰہ دھاریجو، وقار مہدی اور عاجز دھامراہ شامل ہیں، تاہم وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اراکینِ سندھ اسمبلی کے ہمراہ امیدواروں کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق آج سہہ 4:30 تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ 5 مارچ تک کاغذات کی اسکروٹنی اور 7 مارچ تک اپیلیں فائل کی جاسکیں گی۔

 

دنیا

اسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کا قتل کرایا، برطانوی میڈیا کا انکشاف

ایرانی ایجنٹوں نے تہران میں ایک مہمان خانے کے تین کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جو بعد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کا قتل کرایا، برطانوی میڈیا کا انکشاف

نیویارک: برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کی منصوبہ بندی اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ایجنٹوں نے تہران میں ایک مہمان خانے کے تین کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جو بعد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے ایران چھوڑا تھا، اور دھماکا خیز مواد کو ایران کے باہر سے کنٹرول کیا گیا۔ ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کی کمروں میں تیزی سے حرکت کرنے کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ اسماعیل ہانیہ اکثر ایران کے دوروں کے دوران اسی عمارت میں قیام کرتے تھے۔

اصل منصوبے کے مطابق اسماعیل ہانیہ کو مئی 2024 میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کے دوران قتل کیا جانا تھا، لیکن اس منصوبے میں تاخیر کی گئی کیونکہ اس وقت عمارت میں بڑا مجمع تھا اور کارروائی کی ناکامی کے امکانات زیادہ تھے۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہانیہ کو 31 جولائی کو تہران میں ان کی رہائشگاہ پر میزائل حملے میں شہید کیا گیا تھا۔ وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کمیلا ہیرس نے صدارتی امیدوار کیلئے درکار پارٹی حمایت حاصل کر لی

کملا امریکی تاریخ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کمیلا ہیرس نے صدارتی امیدوار کیلئے درکار پارٹی حمایت حاصل کر لی

کملاہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لیے درکار پارٹی ووٹ حاصل کرلیے۔ کملا امریکی تاریخ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون ہیں۔

کملاہیرس کو باضابطہ طور پر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اگلے ہفتے نامزد کیا جائے گا۔ کملا ہیرس ڈیموکریٹک صدارتی بیلٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی واحد امیدوار تھیں۔

چار ہزار سے زائد پلیجڈ ڈیلی گیٹس میں سے تین ہزار نو سو تئیس کی حمایت حاصل کی،

انسٹھ سالہ کملاہیرس سابق امریکی سینیٹر اور کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل ہیں جو پانچ نومبر کے انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں امریکا کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے رؤف حسن کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر 6 اگست کو سماعت کا نوٹس جاری کیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے رؤف حسن کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر 6 اگست کو سماعت کا نوٹس جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی ایک عدالت نے رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll