Advertisement
تفریح

ٹک ٹاک کی ایک اور جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور: سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت نے بھی نکاح کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 30th 2021, 2:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاکستان کی ایک اورمقبول  ٹک ٹاکرز کی  جوڑی ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت نے   گزشتہ روز ایک پُروقار تقریب میں نکاح  کرلیا ۔ دونوں اسٹارز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو اپنے نکاح کے بارے میں آگاہ کیا ۔

   ٹک ٹاک اسٹار ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے  آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کی ، مدیحہ نے تصویر کے  عنوان  میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں اب مسز احسن بن گئی ہوں۔‘اپنے نکاح کے دن کی تاریخ بھی درج کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’تصویر پر سب ماشاءاللّہ کہیں۔‘

View this post on Instagram
 
A post shared by DR. MADIHA KHAN (DPT) OFFICIAL (@dr.madihakhan)

پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدیحہ سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر احسن بھی اہلیہ کے لباس  سے  ہم  رنگ شیروانی پہنے ہوئے ہیں ۔  

اسی طرح ٹک ٹاکر محمد احسن شفقت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور مدیحہ کے نکاح کے  دن کی تصویر شیئر کی ہے ۔

View this post on Instagram
 
A post shared by MJ Ahsan (@mj_ahsan.official)

اس سے قبل ڈاکٹر مدیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈھولکی کی دلکش تصویریں اور ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔

View this post on Instagram
 
A post shared by DR. MADIHA KHAN (DPT) OFFICIAL (@dr.madihakhan)

ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس مقبول  جوڑی کی شادی پر اُن کے مداح اُنہیں  ڈھیروں  مبارکبا د کے پیغامات دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر مدیحہ خان کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر تین ملین سے زیادہ فالوورز  ہیں جبکہ ان کے قریبی دوست اور ٹک ٹاکر احسن بھی    2.6 ملین فالوورز رکھتےہیں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک دن قبل
Advertisement