Advertisement
پاکستان

سائفر اور 9مئی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، اسد قیصر

ہمیں ہمارا حق نہں ملتا تو کوئی حکومت نہیں کرے گا، اپنی آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، رہنما پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 4 2024، 8:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سائفر اور 9مئی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ سائفر اور 9مئی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، ہمیں ہمارا حق نہں ملتا تو کوئی حکومت نہیں کرے گا، اپنی آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ہمارا لیڈر جھکے گا نہ ہم جھکیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  اسد قیصرنے کہا کہ سپریم کورٹ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائے، ایک امریکی ڈپلومیٹ نے حکومت پاکستان کو ڈکٹیٹ کیا،سائفر کو بنیاد بنا کر عمران خان پر مقدمات بنائے گئے، پہلے سائفر کو جھوٹا کہا گیا، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے کہا کہ یہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے۔  پھر 14 14 گھنٹے ٹرائل چلا اور اس پر عمران خان کو سزائیں دی گئیں ،،ڈرانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں خوف کا وقت گزر چکا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ 29 سال گزارے، انہوں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔

اسد قیصر نے اسمبلی میں انکشاف کیا کہ مجھ پر نئی پارٹی بنانے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا تھا، میں نے کہا مر جاؤں گا عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، ان انتخابات پر تحفظات رکھنے والی سب جماعتوں کو آئین کی بالادستی کے لئے اکٹھا کریں گے، ہم سب کو آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بالادستی کے لئے اکٹھا کریں گے، اسلام آباد اور کراچی والوں کو پتہ ہے کہ کون جیتا تھا اور کون ہارا تھا۔

اسد قیصرنے مزید کہا کہ سائفر پر ہماری پارٹی کا کلیئر موقف ہےکہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہئے،میں پوچھنا چاہتا ہوں کیا شہباز شریف اور انکی پارٹی کے لوگ نہیں کہتے تھے کہ یہ جھوٹ ہے کوئی سائفر نہیں ہے ،کیا اسی سائفر کو بنیاد بنا کر عمران خان کو سزائیں نہیں سنائی گئیں؟؟بارہ بارہ چودہ چودہ گھنٹے سماعتیں نہیں ہوئیں؟ میں محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مزمت کرتا ہوں اور  واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ڈراؤ اور حکومت کرو کا وقت گزر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ نہ ہمارا لیڈر جھکا ہے نہ ہم جھکیں گے ،ہمارا صرف مطالبہ ہے کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی ہو ،کیا بلاول کو نہیں پتہ جو کچھ ہوا پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا ،پنجاب کی نگران حکومت سولہ مہینے چلی، کیا اس کے کئے گئے فیصلے قانونی ہوں گے؟ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا۔ جو کہتے ہیں آئیں بیٹھیں ، میں مطالبہ کرتا ہوں ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے ،پی ڈی ایم کی سولہ مہینے کی حکومت میں کے پی میں ظلم کی انتہا کی گئی،وزیر ستان، باجور اور دیگر علاقوں میں دیکھیں کیا مظالم ڈھائے گئے،اس علاقے کی روایات کو روندھا گیا ،کیا فاٹا اور لاہور کے حقوق برابر ہیں؟کیا فاٹا میں سکول کالج انڈسٹری بحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم بیٹھ کر بات کریں ،تو عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الہی اور بشری بی بی کے کیسز واپس کئے جائیں، یہ غلط فہمی دور ہونی چاہیئے کہ ہم کسی دباو سے اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں گے۔

Advertisement
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 10 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 14 گھنٹے قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 2 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 12 گھنٹے قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • ایک دن قبل
Advertisement