جی این این سوشل

پاکستان

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں شہباز شریف سے حلف لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں شہباز شریف سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے علاوہ غیر ملکی سفارتکار، سینئر سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس بھی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہیں

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

 

تجارت

این ایل سی کا پہلا ٹرک پاکستانی آم لے کر ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا

آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کے لئے اہم سنگ میل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

این ایل سی کا پہلا ٹرک پاکستانی آم لے کر ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا

نیشنل لوجسٹک سیل (این ایل سی) کا پہلا ٹرک 6 دنوں کی ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا۔ آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کے لئے اہم سنگ میل ہے۔

آموں کی تازگی برقرار رکھنے کےلئے این ایل سی نےخصوصی ریفرکنٹینرکا استعمال کیا۔ ریفر کنٹینر نے دوران سفر درجہ حرارت کو مطلوبہ سطح پر برقرار رکھا۔ ریفرٹرک پر تقریباً 15 ٹن آم لادے گئے تھے۔

ریفرٹرک نے کل ڈھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ آموں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیسنگ کی گئی۔ این ایل سی کے ٹرکوں نے اس سے پہلے کینو اورسبزیوں کی کامیاب ترسیل کی ہے۔

واضح رہے کہ این ایل سی برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ این ایل سی کی اس سروس کی بدولت پھلوں اور زرعی اجناس کی علاقائی منڈیوں تک ترسیل سے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا

286 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 77039 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے، اس دوران انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جب پی ایس ایکس میں 286 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 77039 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

قبل ازیں پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 66 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 78292 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں گراوٹ کا رجحان شروع ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھو بیٹھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا تھا اور بدھ کے روز انڈیکس کی 78000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی تھی۔ اس دوران مندی کی وجہ سے 58فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور سرمایہ کاروں کے مزید87 ارب 28کروڑ 51لاکھ 74ہزار 818روپے ڈوب گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ناموراداکارہ شمیم آراء کو دنیا سے رخصت ہوئے  8 برس بیت گئے

شمیم آراء کو اداکاری میں چھ نگار ایوارڈ جبکہ ہدایتکاری میں بھی تین نگار ایوارڈ زحاصل کرنے کا منفرد ااعزاز حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناموراداکارہ شمیم آراء کو دنیا سے رخصت ہوئے  8 برس بیت گئے

خوبصورت چہرہ، دلکش ادائیں اور جاندار اداکاری سے لاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والی ناموراداکارہ شمیم آراء کو دنیا سے رخصت ہوئے  8 برس بیت گئے لیکن ان کی لازوال اداکاری اور ہدایتکاری کی یادیں آج بھی دلوں میں تازہ ہیں۔

شمیم آراء کو اداکاری میں چھ نگار ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ہدایتکاری میں بھی تین نگار ایوارڈ زحاصل کرنے کا منفرد ااعزاز حاصل ہے۔ 1938 میں علی گڑھ میں پیدا ہونے والی پتلی بائی کو دنیا شمیم آراء کے نام سے جانتی ہے، نامور اداکارہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1956ء میں بننے والی فلم ’کنواری بیوہ‘ سے کیا تاہم 60 کی دہائی میں بننے والی فلم ’سہیلی‘ نے انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی ٹاپ کی ہیروئنوں کی صفوں میں لا کھڑا کر دیا۔

شمیم آرا نے وحید مراد، محمد علی، سنتوش کمار، درپن اور ندیم سمیت اپنے دور کے سپر اسٹاروں کے ساتھ کام کیا لیکن اداکار وحید مراد کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔ دو دہائیوں تک ادکاری کے جوہر دکھانے کے بعد شمیم آراء نے فلم پروڈکشن اور ڈائریکشن کے شعبے میں قسمت آزمائی اور کئی نئے چہرے متعارف کروائے۔

شمیم آرا کی بطور اداکارہ سپر ہٹ فلموں میں دیوداس ، صاعقہ، لاکھوں میں ایک، انارکلی، فرنگی قابل ذکر ہیں جبکہ بطور ہدایت کارہ انہوں نے فلم پلے بوائے، مس ہانگ کانگ، لیڈی اسمگلر، ہاتھی میرا ساتھی اور منڈا بگڑا جائے جیسی لازوال فلمیں بنائیں۔

دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث شمیم آرا کئی برس تک علیل رہیں اور 5 اگست 2016ء کو لندن میں انتقال کرگئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll