جی این این سوشل

پاکستان

ہمیں درس دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، بیرسٹر گوہر

یہ مفادات کے لیےاور پاور شئرنگ پر اکٹھے ہوتے ہیں، نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہمیں درس دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، بیرسٹر گوہر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  جب ہماری عورتیں جیل میں گئیں کیا جمہوریت کا درس دینے والوں نے ایک لفظ بھی بولا؟ ان کو جمہوریت راس ہی نہیں آئی، ہمیں درس دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ آج دو بڑے ہمی جمہوریت کا درس دے رہے ہیں۔ہمارے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، ہمارے لوگوں کو پابند سلاسل کیا گیا،جمہوریت کا درس دینے والوں نے کچھ بولا؟

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی میں زرداری کے علاوہ کوئی صدارت کے لائق نہیں ہے؟جمہوریت ایسے نہیں چلتی، عوام کو ان سے کوئی توقع نہیں،عمران خان کا کوئی بھانجا بھتیجا اس وقت یہاں نہیں بیٹھا۔اس مرتبہ ایم کیو ایم نے بھی اصولوں کی سودا بازی کی۔ پی ڈی ایم ون کی جب حکومت آئی تو کیا انہوں نے نیب قوانین تبدیل کراکے پچاس ارب روپے کے کیسز معاف نہیں کرائے ۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  یہ مفادات کے لیےاور پاور شئرنگ پر اکٹھے ہوتے ہیں عمران خان نیازی عوامی سیاست پر یقین رکھتا ہے پاور شئرنگ پر نہیں یہ عمران خان ہے جس جن موروثی سیاست کو ختم کیا آج پی ٹی آئی کا ایک ورکر بطور چیئرمین آپ کے سامنے کھڑا ہے۔

نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی  نے کہا کہ  عمران خان نے موروثی سیاست کو ختم کیا، میرے جیسا کارکن چیئرمین تحریک انصاف بنا، انہوں نے ایک ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھنے والوں میں عہدے تقسیم کیے، کیا پیپلز پارٹی میں زرداری کے علاوہ کوئی اور صدارت کا اہل نہیں، یہ جمہوریت نہیں ہے

بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ یہ لوگ ملک کو بحرانوں سے نہ نکال سکے،ہم چاہتے ہیں ہماری بات لوگوں تک پہنچے،پارلیمنٹ کی کارروائی میں بلیک آؤٹ بھی ہوتا ہے ، ہماری تقریر کو میوٹ کیا جاتا ہے۔

تفریح

شعیب ملک اورثناء جاوید کی بیرون ملک سیر سپاٹے کی تصاویر وائرل

  تصاویر میں یہ جوڑی ایک دوسرے سے میچنگ کرتے لباس میں نظر آرہی ہے،دونوں نے جینز کے ساتھ سفید شرٹ کا انتخاب کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شعیب ملک اورثناء جاوید کی بیرون ملک سیر سپاٹے کی تصاویر وائرل

رواں سال 2024کے آغاز میں شادی کرنیوالی جوڑی شعیب ملک اورثناء جاوید آج کل بیر و ن ملک چھٹیاں منارہے ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے مشترکہ پوسٹ کیں اور پوسٹ میں اپنی تصاویر شیئر کیں،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ جوڑا آج کل سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔
  تصاویر میں یہ جوڑی ایک دوسرے سے میچنگ کرتے لباس میں نظر آرہی ہے،دونوں نے جینز کے ساتھ سفید شرٹ کا انتخاب کیا، تصاویر میں دونوں کو سرسبز و شاداب حسین وادی میں قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

بنگلہ دیشی آرمی چیف نے حسینہ واجد کو 45 منت میں مستعفیٰ ہونے کا الٹی میٹم دے دیا، خبر ایجنسی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے عہدے سے استعفی دے دیا ، آرمی چیف نے وزیر اعظم کو 45 منٹ کی ڈیڈلائن دی تھی ۔

 بنگلہ دیش میں عوامی احتجاج رنگ لے آیا ، وزیراعظم حسینہ واجد نے عہدے سے استعفی دے دیا اور ڈھاکا میں اپنی رہائش گاہ سے بھارت روانہ ہو گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا  کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کو آرمی چیف نے  45منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی ،  بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقارالزماں کچھ دیر بعد خطاب کرینگے جس میں وہ قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ حسینہ واجد اور ان کی بہن گنابھابن (وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) سے فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت چلی گئی ہیں، حسینہ واجد تقریر ریکارڈ کرنا چاہتی تھی لیکن انہیں ایسا کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔

مظاہرین نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا، جنہیں قابو کرنے کے لیے سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ صورتحال بہت خراب ہے، آگے کیا ہو گا کچھ نہیں کہہ سکتا۔

 بنگلہ دیشں میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد مظاہروں میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ،  بنگلہ دیش کےمقامی میڈیا کے مطابق  ان جھڑپوں میں 14 پولیس افسران سمیت 95 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مجموعی طور پر حکومت مخالف احتجاج سے اب تک 300 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

فوج نے اتوار کی شام دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں غیر معینہ مدت کے لیے ایک نیا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا جبکہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی، حکومت نے ملک بھر پیر سے بدھ تک عام تعطیل کا بھی اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے والے طلبہ کو دہشتگرد قرار دیاتھا ۔ 

اس سے قبل  موجودہ آرمی چیف وقار الزماں نے ہفتے کے روز ڈھاکا میں فوجی ہیڈکوارٹرز میں افسران کو بتایا کہ بنگلہ دیش کی فوج عوام کے اعتماد کی علامت ہے، فوج کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف نے کہا تھا کہ فوج ہمیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور عوام کی خاطر اور ریاست کی کسی بھی ضرورت میں ایسا کرے گا۔

 76 سالہ حسینہ 2009 سے بنگلہ دیش پر حکومت کرتی آرہی ہیں  اور انہوں نے جنوری میں مسلسل چوتھے انتخابات میں کسی مخالفت کے بغیر کامیابی حاصل کی تھی کیونکہ ملک کی مرکزی اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

مون سون کی بارشوں کے دوران 104افراد جاں بحق، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی رپورٹ جاری

طوفانی بارشوں سے490گھروں کو نقصان پہنچا اور 118مویشی سیلاب کی نذر ہو گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مون سون کی بارشوں کے دوران 104افراد جاں بحق، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی رپورٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے دوران 104افراد جاں بحق اور206زخمی ہوگئے ہیں اور مجموعی طور پر 1490گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جاری طوفانی بارشوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث 104افراد جاں بحق اور 216زخمی ہو ئے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ طوفانی بارشوں سے490گھروں کو نقصان پہنچا اور 118مویشی سیلاب کی نذر ہو گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll