جی این این سوشل

علاقائی

اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے محاذ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامی طور پر طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے محاذ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے محاذ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامی طور پر طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب کو جمع کرادی۔

سنی اتحاد کونسل احتجاج کے دوران کارکنوں کی گرفتاری کا معاملہ ایوان میں اٹھائے گی۔  ریکوزیشن میں امن و امان اور مہنگائی اور  مینڈیٹ کی چوری کو زیر بحث لانے کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا کہا گیا۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق مینڈیٹ چوری کے خلاف احتجاج کے دوران کارکنوں کی گرفتاریوں کا معاملہ اور احمد شاہ کو مبینہ طورپرپولیس کی جانب سے تشدد کانشانہ بنانے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 14 روز کے اندر اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے آئینی طورپر پابند ہیں۔

دنیا

بنگلہ دیشی آرمی چیف کی طرف سے ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان

بنگلہ دیش کے تمام فیصلے فوج کریگی ، عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے ، آرمی چیف وقار الزماں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیشی آرمی چیف  کی طرف سے  ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان

بنگلہ دیشی آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا ۔

بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزماں نے قوم سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مخلوط حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا ، بنگلہ دیش کے تمام فیصلے فوج کریگی ، بنگلہ دیشی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ 

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عوامی احتجاج کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد نے عہدے سے استعفی دے دیا اور ڈھاکا میں اپنی رہائش گاہ سے بھارت روانہ ہو گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کو آرمی چیف نے 45منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

بنگلہ دیشی آرمی چیف نے  بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سمیت بڑی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی، جس کے بعد عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل موجودہ آرمی چیف وقار الزماں نے ہفتے کے روز ڈھاکا میں فوجی ہیڈ کوارٹرز میں افسران کو بتایا تھا کہ بنگلہ دیش کی فوج عوام کے اعتماد کی علامت ہے، فوج کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف نے کہا تھا کہ فوج ہمیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور عوام کی خاطر اور ریاست کی کسی بھی ضرورت میں ایسا کرے گا۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیشں میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد مظاہروں میں  مجموعی طور پر 300 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس قائم

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس ایف بی آر آٹو میشن، صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ڈیٹا انٹیگریشن پر کام کرے گی اور ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، سپلائی چین، مڈل مین نیٹ ورک پر بھی غور کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس کی سربراہی وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک کریں گے جبکہ میجر جنرل سید علی رضا ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین ہوں گے ، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹاسک فورس کے ممبران میں غازی اختر، زید بشیر، عامر ملک بھی شامل ہوں گے جبکہ فرید ظفر، آصف پیر، تانیہ ایدروس، وقاص الحسن اور گوہر مروت بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس ایف بی آر آٹو میشن، صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ڈیٹا انٹیگریشن پر کام کرے گی اور ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، سپلائی چین، مڈل مین نیٹ ورک پر بھی غور کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس کے نظام کی آٹو میشن، انٹیگریشن پر ٹاسک فورس کام کرے گی جبکہ ٹاسک فورس ایک ماہ میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل فار اسٹارٹ اپ کا پاکستان میں اے آئی اکیڈمی لانچ کرنے کا اعلان

2024 کا یہ نیا پروگرام ایشیا پیسیفک خطے میں اے آئی انٹرپرینیورز کو مددفراہم کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل فار اسٹارٹ اپ کا پاکستان میں  اے آئی اکیڈمی لانچ کرنے کا اعلان

گوگل فار اسٹارٹ اپس پلیٹ فارم نے پاکستان اور ایشیا پیسیفک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے اے آئی اکیڈمی لانچ کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل فار اسٹارٹ اپس نے پاکستان اور ایشیا پیسیفک (APAC) خطے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کو اُن کی ترقی میں مدد فراہم کرنے اور تیزی لانے کے لیے اے آئی اکیڈمی کے نام سے ایک نیا پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

2024 کا یہ نیا پروگرام ایشیا پیسیفک خطے میں اے آئی انٹرپرینیورز کو مددفراہم کرے گا اور ان کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی مصنوعات کو تیزی سے مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔

یہ پروگرام 20 سے زائد ایسے سٹارٹ اپس کو یکجا کرے گا جو اے آئی پر مبنی ٹیکنالوجیز تیار کر رہے ہیں۔ اس سے نہ صرف ایشیا پیسیفک خطےمیں ایک متحرک اے آئی کمیونٹی فروغ ملے گا بلکہ سرحد پار نئی ایجادات اور شراکت داریاں بھی شروع ہوں گی ۔ تعاون پر مبنی اس ماحول میں آئیڈیاز، مہارت اور وسائل کا تبادلہ ہوگا جس سے جدید ترین اے آئی حل تیار کرنے میں تیزی آئے گی اور ایشیا پیسیفک  خطے کومصنوعی ذہانت کی ترقی میں عالمی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔

گوگل پاکستان کے ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا کہ  ہمارا نیا اے آئی اکیڈمی پروگرام پورے ایشیا پیسیفک میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے گوگل کے عزم کا ثبوت ہے۔ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہونے کی وجہ سے، ہم امید کرتے ہیں کہ مقامی اسٹارٹ اپس کمپنیاں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اے آئی سولوشنزکو بہتر بنائیں گی اور ایشیا ہیسیفک خطے میں اے آئی ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنائیں گی۔

درخواستیں آج سے 16 اگست 2024ء تک جمع کرائی جا سکتیں ہیں۔ مزید معلومات اور درخواست دینے کے لیے، براہِ کرم https: //startup .google .com /programs/ai-academy/apac/  کا وزٹ کیجیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll