Advertisement
تجارت

پاکستان اورمشرقی ایشیا ئی ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کمی ریکارڈ

مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مشرقی ایشیائی ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 30.49 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 5th 2024, 5:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اورمشرقی ایشیا ئی ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کمی ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 30.49 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں چین، جاپان، جنوبی کوریا اور مشرقی ایشیاءکے دیگر ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.145 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.49 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیاء کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو 1.64 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا، جنوری میں مشرقی ایشیاء کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 307.82 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں 308.96 ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 200.66 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیاکے ممالک کو برآمدات سے ملک کومجموعی طورپر 2.74 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں مشرقی ایشیاء  کے ممالک سے درآمدات پر8.48 ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.78 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 7.79 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا

اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں مشرقی ایشیاء کے ممالک سے درآمدات پر1.38 ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہوا جو دسمبر میں 1.24 ارب ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 750.27 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 کے دوران مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات کامجموعی حجم 11.74 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

Advertisement
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 8 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 13 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 13 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 7 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
Advertisement