حکومت کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل بنیادی اشیاء پر 7.5ارب روپے کی خصوصی سبسڈی


یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان المبارک سے قبل بنیادی اشیاء پر 7.5ارب روپے کی خصوصی سبسڈی کاآغاز آج سے ہو گیا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں 7.5ارب روپےکی خصوصی سبسڈی پر بنیادی اشیاء کی فراہمی آج سے شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو 19بنیادی اشیاء خوردونوش بشمول آٹا،گھی،خوردنی تیل، چینی،دال چنا،سفید چنے،بیسن،کجھور،چاول،چائے،مصالحہ جات،دودھ اور مشروبات رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔ رمضان کے دوران عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام غذائی اجناس کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائے گی۔
اس دفعہ یہ رعایت ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے بی آئی ایس پی میں PMT-40کی بجائےPMT-60 کے رجسٹرڈغریب اور متوسط خاندانوں کو ملے گی اور پی ایم ٹی۔60کی وجہ سے 20کروڑعوام اس پیکج سے مستفید ہو سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان پیکج کے تحت چائےکی800 گرام قیمت میں100 روپے، بیسن اور کھجور کی فی کلو قیمت میں 50 روپے، دودھ کے فی لیٹر ٹیٹرا پیک کی قیمت میں 30 روپے، دالوں اور چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے،کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے اور مشروبات کی 800 ملی لیٹر قیمت میں 30 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے،گھی 365 روپے اور آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقرار ہوگی۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 5 مارچ سے ہوگا جو چاند رات تک جاری رہے گا۔جنرل صارفین کیلئے 1000سے زائد اشیاء پر بھی 15فیصد تک خصوصی رعایت دی گئی ہیں۔ جسکی لسٹیں رمضان کے دوران عوام کی سہولت کیلئے تما م سٹوروں میں آویزاں کی جائے گی۔رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے عوام کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔رمضان کے دوران ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز عوام کی خدمت کیلئے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 2 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 5 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل