Advertisement
پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر کا ’’حیدر ٹینک‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح

’’حیدر ٹینک‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کی تقریب میں چینی سفیر اور چین کی نورنکو کمپنی سمیت اعلی پاکستانی عہدے دار بھی شریک ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 6th 2024, 11:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف  جنرل سید عاصم مینر کا ’’حیدر ٹینک‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح

چیف آف آرمی سٹا ف جنرل سید عاصم مینر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں ’’حیدر ٹینک‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اور حیدر ٹینک پائلٹ پروجیکٹ کی رول آوٹ تقریب میں شرکت کی۔  ’’حیدر ٹینک‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کی تقریب میں چینی سفیر اور چین کی نورنکو کمپنی سمیت اعلی پاکستانی عہدے دار بھی شریک ہوئے۔ آرمی چیف کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔اسلحے اور دیگر ہتھیاروں کو اندرون ملک تیار کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے مینوفیکچرنگ شعبوں کا دورہ کرکے افسروں اور دیگر ورک فورس کے عزم اور شاندار تکنیکی کامیابیوں کو سراہا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے چین کے تعاون سے تیار کردہ حیدر ٹینک باضابطہ طور پر رول آؤٹ کر دیا ہے۔ بے مثال فائر پاور کے ساتھ حیدر ٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ اور شاندار صلاحیتوں کا مالک ہے۔

ترجمان کے مطابق حیدر ٹینک میدان جنگ میں بہترین نقل و حرکت کے ساتھ اپنے تحفظ کی بھی شاندار خوبیاں رکھتا ہے۔دفاعی اختراعات کے شعبے میں بے مثال مہارت کے حصول میں حیدر ٹینک پاکستان کی دفاعی صنعت کے عزم کا اظہار ہے۔

Advertisement
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت

  • 19 hours ago
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان   نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

  • 16 hours ago
امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • 19 hours ago
جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

  • 13 hours ago
شہباز شریف  کی  27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے  استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت

  • 14 hours ago
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

  • 19 hours ago
اپوزیشن اتحاد کا  مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

  • 16 hours ago
عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف

  • 15 hours ago
لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے

  • 18 hours ago
ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان

  • 17 hours ago
پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے  حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ

  • 15 hours ago
وزیر اعظم شہباز شریف  کا دورہ آذربائیجان،   ترکیے کے صدر  طیب اردوان سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان،  ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات

  • 17 hours ago
Advertisement