مخصوص نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی
ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کہا ہے کہ خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا ٹرائل جس طرح سے چل رہا ہے سب کے سامنے ہے، نیب کی جانب سے 4 گواہان پیش ہوئے اور دوسرے گواہ پر جرح جاری ہے کیس کے تمام فائنل آرڈر کو ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ بن چکی ہے، عمران خان سے خواتین کی نشستوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اب خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے مشورہ ہوا ہے کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے بھی کہہ چکی ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں جیت چکے ہیں اور ہم تمام فیکٹس پہلے سے دے چکے ہیں پورے ملک میں 40 فیصد تک ٹرن آؤٹ رہا ہے، سپریم کورٹ نے کئی بار کہا کہ یہ ان نیچرل ٹرن آؤٹ ہے، بہت سے حلقوں سے ہمیں نوے فیصد ٹرن آؤٹ ملا اور ہمیں ہروایا گیا، فارم 45 پریزائیڈنگ افسر ووٹوں کی انٹری کرتا ہے، اگر فارم 45 میں کوئی غلطی بھی ہو تو سب کے ساتھ درستی والا ڈاکیومنٹ شیئر ہوتا ہے۔

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سےایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی
- 5 گھنٹے قبل

گوگل نےپرسنلائزڈ انٹیلی جنس فیچر کو گوگل سرچ کے آئی موڈ کا حصہ بنا دیا
- 8 گھنٹے قبل

مری میں برفباری ، اب تک ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 8 گھنٹے قبل

پاک فوج کی برف باری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- 5 گھنٹے قبل

بسنت کو محفوظ بنانے کے لیےپنجاب حکومت کا مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان تیار
- 5 گھنٹے قبل

اہم پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد اہم بلز منظور،اپوزیشن کا شورشرابہ
- 5 گھنٹے قبل

تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ
- 2 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے صومالی وزیر داخلہ کی ملاقات، دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

مراد علی شاہ کاہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اورپلازہ کی تعمیر کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

متنازعہ ٹویٹ کیس :پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی گرفتار کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا شام کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)



