جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کا الیکشن میں دھاندلی کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا الیکشن میں  دھاندلی کے خلاف  گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ آج ہم عدالتی حکم کے ساتھ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے ہیں لیکن ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے ملاقات نہیں کرنے دی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہراسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مجھے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے، آج ہم عدالتی حکم کے ساتھ اپنے لیڈر سے ملاقات کرنے آئے، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے ملاقات نہیں کرنے دی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں اور فارم 45 کے مطابق جو ہمارے لوگ الیکشن جیت چکے ہیں انہں پارلیمانی اجلاس میں بلائیں گے کیونکہ عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے، یہ ملک بھیڑ بکریوں کی طرح نہیں چل سکتا۔ دھاندلی کے خلاف فارم 47 سے فائدہ اٹھانے والی سیاسی جماعتوں کے سوا تمام جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنائیں گے اور جب تک ان جعلی فارم 47 والوں کو اسمبلی سے باہر نہیں نکال دیتے سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔ 

عمرایوب نے کہا کہ میرے ساتھ ایم این ایز حضرات موجود ہیں، شہبازشریف نے فلور آف دی ہاؤس پر رول آف لاء کی بات کی تھی، میرا شہبازشریف سے سوال ہے کہاں ہے آپ کا رول آف لا، جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہ ملک نہیں چل سکتا ہے، ہم قانون کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسمبلی فلور پر بلائیں گے۔ اڈیالہ جیل سپریڈنٹ اسد وڑائچ عدالتی احکامات کو مسترد کرکے خود کو قانون سے بالاتر سمجھ رہا ہے- ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے, جہاں پر قانون کی حکمرانی آئین کی بالادستی نہیں ہوگی وہ ملک نہیں چل سکتا

اسد قیصر نے کہا کہ یہ لوگ مفاہمت کی بات کرتے ہیں، کس قسم کی مفاہمت، جب آپ کے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔ ان کو عوام نے منتخب ہی نہیں کیا اور ان کے پاس یہ اختیار ہی نہیں کہ یہ وزی اعظم بنے اور کابینہ تشکیل دیں۔ ہم ان تمام پارٹیوں کا اکٹھا کریں گے جن کے ساتھ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔یہ ملک ہمارا ہے اسے آئین و قانون کے مطابق ہی چلنا ہو گا۔ ہمیں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی، سجدے کی جگہ بھی نظر نہیں آتی تھی،علی محمد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جیل غیر انسانی سلوک رکھا جا رہا ہے،ان کے  کمرے میں اتنا اندھیرا تھا کہ ان کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کمرے کی  بجلی 5 روز سے بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟ علی محمد خان نے  مزید کہا کہ  جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ حکومت کیلئے  سوال اٹھایا کہ  آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟ اس کا جواب کون دے گا؟

 علی محمد خان  نے مزید کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کی انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں، وکیل درخواست گزار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی  انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرا دی کہ 24 گھنٹے میں انتظار پنجوتھا کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔

عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24 گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔

وکیل درخواست گزار فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے امید دلائی ہے، ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے سوال کیا کہ 24 گھنٹے پھر اب سے شروع ہوں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل بولے جی، کل اِسی وقت تک انتظار پنجوتھا واپس آ جائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ اور قطر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معیشت تیزی کے ساتھ مستحکم ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کار بھی دلچسپی لینے لگے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، سعودی عرب کی سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہو گئی ہے جب کہ قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم کی سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی سود مند ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا ہے، سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ بھی اسرائیلی مظالم پر گفتگو ہوئی ہے، فلسطین کے مسئلے پر وزیر اعظم پاکستان نے تقریر کی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا، پاکستان فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق ایم او یوز پر پیش رفت جاری ہے،سعودی عرب نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہماری بھرپور مدد کی جس پر ہم برادر ملک کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، قطر نے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، آئندہ چند دنوں بعد قطر کا وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا، سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین غیر سنجیدہ وزیر اعلیٰ ہیں وہ صوبے کے معاملات نہیں چلا پا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے حالات، دہشتگردی کے واقعات اور امن و امان کی صورت حال سے ان کی نا اہلی صاف ظاہر ہو رہی ہے، وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll