احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پانامہ ریفرنسز میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ حسن اور حسین نواز کے العزیزیہ، ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری معطل کئے گئے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔اس موقع پر حسن نواز اور حسین نواز کے وکلاء قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر اور پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
دوران سماعت حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا، ان کے دائمی وارنٹ جاری ہوئے، ان 3 ریفرنسز میں دیگر ملزمان بری ہو گئے تھے، حسن اور حسین نواز 12 مارچ کو پاکستان آنا اور احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی وکیلِ صفائی قاضی مصباح نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کر دی۔
نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ ملزمان عدالت میں پیش ہوں، پیش ہونا پڑے گا، اس کے بغیر وارنٹِ گرفتاری معطل نہیں ہوسکتے، وارنٹ کا مطلب ہی ملزم کو عدالت لانا ہے، حسن نواز اور حسین نواز کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔وکیل صفائی قاضی مصباح نے عدالت کو بتایا کہ ایون فیلڈ میں 5 ملزمان تھے، احتساب عدالت نے 3 کو سزا دی، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔
بعد ازا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ احتساب عدالت نے 14 مارچ تک کے لیے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے۔
واضح رہے کہ نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسن نواز نے گزشتہ روز وطن واپسی سے قبل وارنٹ معطلی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
حسین اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 10 hours ago
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 10 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 7 hours ago
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 8 hours ago
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 9 hours ago
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 7 hours ago
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 12 hours ago
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 9 hours ago
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 6 hours ago
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 10 hours ago
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 7 hours ago
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 8 hours ago