پاکستان
صدر مملکت کا جیلوں میں قید خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان
سزاؤں میں کمی کا اطلاق 2 سال یا اس سے کم عرصہ کیلئے سزا یافتہ خواتین اور بچوں پر ہوگا
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی کمی کا اعلان کیا ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق 2 سال یا اس سے کم عرصہ کیلئے سزا یافتہ خواتین اور بچوں پر ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق سزا مکمل ہونے میں 2 سال سے کم کا عرصہ رہ جانے والی خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا جبکہ سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی ، ریاست مخالف سرگرمیوں ، اغوا، چوری ، ڈکیتی کےمجرموں پر نہیں ہوگا،
اسی کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسدادِ دہشت گردی ، غیرملکی افراد اور نشہ آور مواد کے کنٹرول ایکٹ کے تحت سزایافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے تحت دی ہے
موسم
آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دوسرا نمبر
صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے
آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 253، جوہر ٹاؤن 247 اور ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 29 تک جا پہنچا ہے۔
شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلئے چند علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث بیماریاں بھی تیزی سے پھیلنے لگی ہیں، طبی ماہرین نے سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
علاقائی
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
وزیر اعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونیوالے ملازمین کیلئے پروموشن کا اعلان کر دیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچ گئے۔ علی امین گنڈا پور نے ملازمین کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔
وزیر اعلیٰ نے ملازمین کیلئے ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے کا اسٹائپنڈ بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ملازمین میں 25 پولیس اہلکار، 13 ٹی ایم اے اور 46 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔
جرم
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی
جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، پولیس
مستونگ میں سول اسپتال چوک کےقریب پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سےچار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ سول اسپتال چوک کے قریب پولیس موبائل پر ہوا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل اوررکشےکو نقصان پہنچا، پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
شاہد رند کا بتانا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کے پیش نظرکوئٹہ کے سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
-
جرم 5 گھنٹے پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم