Advertisement

آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہراکر کلین سویپ کرلیا

ایلکس کیری نےناقابل شکست 98 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 11th 2024, 3:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہراکر کلین سویپ کرلیا

کرائسٹ چرچ: ایلکس کیری کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی۔

مہمان آسٹریلوی نے نیوزی لینڈ کی طرف سے ملنے والا 279رنز کا ہدف میچ کے چوتھے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مچل مارش 80، ایلکس کیری کے ناقابل شکست 98 اور کپتان پیٹ کمنز ناقابل شکست 32 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پیر کو کرائسٹ چرچ میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 77 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ٹراوس ہیڈ 17 اور مچل مارش 27 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ٹراوس ہیڈ اپنے گزشتہ روز کے سکور میں ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد 18 رنز پر ٹم سائوتھی کی گیند پر ویل ینگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

اس موقع پر مچل مارش کی عمدہ اننگز کا خاتمہ ہوگیا اور وہ انفرادی 80 رنز بنانے کے بعد بین سیئرز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ مچل سٹارک ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے بین سیئرز کی گیند پر ویل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ ایلکس کیری نے ایک اینڈ پر اپنی عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور ناقابل شکست 98 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایلکس کیری 98 رنز اور کپتان پیٹ کمنز 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

Advertisement