جی این این سوشل

پاکستان

اپوزیشن کو ملک میں انتشار اورفسادکی اجازت نہیں دیں گے،احسن اقبال

قرضوں کی ادائیگی کےلئے قرض لینے ک ضرورت ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اپوزیشن کو  ملک میں انتشار اورفسادکی اجازت نہیں دیں گے،احسن اقبال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہاہےکہ پاکستان کو پائیدار ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے، آئندہ پانچ سالوں میں ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،سیاست کیلئے انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں،اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ چوتھی بار منصوبہ بندی کا وزیر بنا ہوں،ہر بار اس وزارت میں کام کیا تو سیاسی عدم استحکام نے منصوبوں کو نقصان پہنچایا،سیاسی استحکام اور پالیسوں کے تسلسل تک ہم ترقی نہیں کرسکتے، ۔

احسن اقبال نے کہا کہ جب اپریل 2022 میں حکومت سنبھالی اس وقت سی پیک عملی طور پر بند ہوچکا تھا،گزشتہ 16 ماہ کی حکومت میں جے سی سی کے دو اجلاس ہوئے،اب ہم سی پیک فیز ٹو کو شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس وقت بجٹ قرضوں پر چل رہا ہے ،قرض کی ادائیگی کیلئے 7500 ارب روپے درکار ہیں ،ملک کی ٹیکس وصولی 7 ہزار ارب روپے ہے،ہمیں قرض لے کے کام چلانا پڑ رہا رہے۔

انہوں نے کہاکہ سابق حکومت کی نالائقی کے باعث قرض کا بوجھ 80 فیصد بڑھا ہے ،زراعت صنعتی شعبے اور آئی ٹی کے شعبے کی بحالی کی ضرورت ہے ،30 ارب ڈالر کی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے کے جانا ہےیہ کام اگلے 7 سال میں کرنا ہوگا ،حکومت نجی شعبے کی بحالی کیلئے اقدامات کرے گی ،طویل مدت ترقی کا ہدف رکھیں گے ،آئندہ پانچ سالوں میں ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،حکومت کی صلاحیت محدود ہے ہمیں نجی شعبے کی مدد درکار ہے ،اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں،وزارت منصوبہ بندی اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ میری اپوزیشن سے اپیل ہو گی کہ انتخابات کا عمل ہوچکا ،اب سیاسی عدم استحکام کی بجائے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ،سیاست کیلئے انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اپوزیشن کو بھی ترقیاتی عمل میں شریک کریں گے،وزیر اعظم نے عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اقدامات کا کہا ہے ،بجلی اور گیس میں عوام کو جلد ریلیف دیں گے ،اس وقت قرض ادا کرنے کیلئے مزید قرض لینا پڑ رہا ہے،بجلی اور گیس کے نظام سے چوری اور نااہلی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ،شمسی توانائی اور تھر کوئلے کو زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

علاقائی

علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان

وزیر اعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونیوالے ملازمین کیلئے پروموشن کا اعلان کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور  کا  سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچ گئے۔ علی امین گنڈا پور نے ملازمین کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

وزیر اعلیٰ نے ملازمین کیلئے ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے کا اسٹائپنڈ بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ملازمین میں 25 پولیس اہلکار، 13 ٹی ایم اے اور 46 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

وفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کے لئے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔

ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ قابل گرفت معلومات اور وجوہات کی بنا پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جائے گا، گرفتار شخص پر الزامات کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے گی۔

ترمیمی بل کے مطابق جے آئی ٹی میں سپرنٹنڈنٹ پولیس افسر، انٹیلی جنس حکام، سول آرمڈ فورسز اور دوسری فورسز کے نمائندگان شامل ہوں گے، ترمیمی ایکٹ کو منظوری سے دو سال تک نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔

ترمیمی بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق 2014 میں بھی یہ ترمیم منظور کی گئی تھی جس کی مدت 2016 میں اختتام پذیر ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کی انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں، وکیل درخواست گزار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی  انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرا دی کہ 24 گھنٹے میں انتظار پنجوتھا کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔

عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24 گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔

وکیل درخواست گزار فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے امید دلائی ہے، ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے سوال کیا کہ 24 گھنٹے پھر اب سے شروع ہوں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل بولے جی، کل اِسی وقت تک انتظار پنجوتھا واپس آ جائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll