ملک میں سوتی دھاگا کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کمی ریکارڈ
نومبر2023 میں ملک میں 202,400 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی


اسلام آباد: ملک میں سوتی دھاگاکی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی جبکہ دسمبرمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2023 تک کی مدت میں ملک میں 1,213,700 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.18 فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگا کی پیداوارکاحجم 1483350 میٹرک ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔دسمبر2023 میں ملک میں 202,600 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار ریکارڈکی گئی جو دسمبر2022 کے مقابلہ میں 0.61 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2022 میں ملک میں 201,380 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداواریکارڈکی گئی تھی۔
نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.10 فیصدکا اضافہ ہواہے۔ نومبر2023 میں ملک میں 202,400 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی جودسمبرمیں بڑھ کر202,600 میٹرک ٹن ہوگئی۔

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 3 hours ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 3 hours ago

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 3 hours ago

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 2 hours ago

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 29 minutes ago

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 4 hours ago

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 4 hours ago

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 16 minutes ago

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 23 minutes ago