جی این این سوشل

پاکستان

محسن نقوی کا وزارت داخلہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محسن نقوی  کا وزارت داخلہ کی  تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کےت مطابق  محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ اور انسداد منشیات کی حیثیت سے قوم کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، صدر نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج کے دوران تسلیم کیے گئے مطالبات سے متعلق ا ہم اعلان متوقع ہیں۔

شہباز شریف، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔ جس میں مستقبل میں کسی بھی بڑے تنازع سے بچنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نیلم جہلم پروجیکٹ کا بھی معائنہ کریں گے، اس کے علاوہ انہیں آزادکشمیر میں حال ہی میں ہونے والے احتجاج سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے جاری احتجاج اور ہڑتال کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے دوران پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کردی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم کی تقرری کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنا یا کہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں، پاکستان کے آئین میں کہیں نائب وزیراعظم کے عہدے کا ذکر نہیں ہے، فیڈرل گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں بھی نائب وزیراعظم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی سینیٹر اسحاق  ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا تھا۔

28 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ملک کا نائب وزیراعظممقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

5 سال پورے کئے تو تبدیلی نظر آئے گی، مریم نواز

آئندہ پانچ سال میں پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں ہوگا جہاں مفت علاج کی سہولت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

5 سال بعد پورے کئے تو تبدیلی نظر آئے گی، مریم نواز5 سال  پورے کئے تو تبدیلی نظر آئے گی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت پانچ سال پورے کر گئی تو پاکستان اور پنجاب تبدیل نظر آئے گا۔

پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 رورل ہیلتھ سینٹرز ہیں، مجھے ابھی آئے 2 ماہ ہوئے ہیں، 2 ماہ میں تو لوگ وعدے کر رہے ہوتے ہیں کہ یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے، مریم نواز نے 2 ماہ میں پھولنگر میں نیا ہسپتال بنا دیا ہے، ہم نے کنٹینرز کے اوپر پورا ہسپتال کھڑا کر دیا ہے، آپ کے گاؤں میں ہسپتال چل کر آئے گا اور علاج کرے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے 200 کلینکس آن وہیلز آپ کی دہلیز تک پہنچ کر علاج کریں گے، کلینکس آن وہیلز کی سہولت سے 30 ہزار لوگوں کا علاج ہو چکا ہے، آئندہ پانچ سال میں پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں ہوگا جہاں مفت علاج کی سہولت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روٹی 25 روپے سے 15 روپے پر آگئی ہے، ہم نے پنجاب میں 590 سڑکیں بنانے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، پنجاب کی کوئی سڑک 5 سال بعد ٹوٹی ہوئی نظر نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ہدایت ہے غریبوں کی فلاح کیلئے کام کریں، اپنے ایم پی ایز کو کہتی ہوں پولیس والوں کی سفارشیں کرنا چھوڑ دیں، جب سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگز ہوں گی تو پولیس پرفارمنس نہیں دے سکتی، مجھے پنجاب کے 13 کروڑ عوام کا مفاد زیادہ عزیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی نوازشریف کی حکومت آتی ہے سازش کے ذریعے ختم کر دی جاتی ہے، اب نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے، اس کو رکنے نہیں دینا، شہباز شریف اور مریم، نوازشریف کے سپاہی ہیں، حکومت نوازشریف کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll