چینی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چینی قیادت اور حکومت پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت اقدامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کرے گی،پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں جانے کا خواہاں ہے جس میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے۔
انہوں نے چینی قیادت کے گرمجوشی کے جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے ان کے تعاون اور عزم کو سراہا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت اقدامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کرے گی۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیر اعظم نے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ کا ان کےدوبارہ انتخاب اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کے پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔
پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں جانے کا خواہاں ہے جس میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)ان کے گزشتہ دور حکومت میں بنائی گئی تھی تاکہ ترجیحی شعبوں بشمول زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور قابل تجدید توانائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں بہت سے منافع بخش مواقع تلاش کرسکتی ہیں۔چینی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چینی قیادت اور حکومت پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو جلد از جلد چین کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 15 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 21 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 21 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 16 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 18 گھنٹے قبل





