جی این این سوشل

جرم

لودھراں میں 11سالہ بچی کی 40سالہ شخص سے شادی ،مقدمہ درج

لودھراں : لودھراں میں کم عمر بچی کی جبری شادی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں11سالہ بچی کی شادی 40سالہ شخص کے ساتھ کردی گئی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لودھراں میں 11سالہ بچی کی 40سالہ شخص سے شادی ،مقدمہ درج
لودھراں میں 11سالہ بچی کی 40سالہ شخص سے شادی ،مقدمہ درج

پولیس کے مطابق لودھراں کی تحصیل  جلہ آرائیں میں عبدالشکور نامی شخص نے اپنی بیوی کی   غیر موجودگی میں 11 سالہ بیٹی کا نکاح 40 سالہ پہلوان خان سے کر دیا اور رخصتی بھی کر دی ۔بچی کی والدہ جب گھر واپس آئی تو اس نے پتہ چلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے اگلے دن لڑکی کو بازیاب کر والیا۔ بچی کی والدہ اشرف مائی کا کہنا ہے کہ 11 سالہ ثانیہ بی بی پانچویں کلاس کی طالبہ ہے، میری غیرموجودگی میں دماغی معذورشوہرنے بیٹی کوملزم پہلوان خان کےساتھ رخصت کرا دیا، ملزم نےرات بھرکمسن بیٹی کوزیادتی کانشانہ بنایا۔

 

پولیس  کاکہنا ہے کہ بچی کےوالدنےکم عمربچی کاچالیس سالہ شخص سےجبری  نکاح کردیاہے، پولیس نے  کم عمری کی شادی کےایکٹ کےتحت  نکاح خواں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم  فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ کم عمر لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر اس کے مطابق  قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

علاقائی

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

مریم نواز نے نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفانی بارشوں کےامکان پرحفاظتی اورضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ نکاسی آب کے لئےتمام وسائل بروئے کار لائےجائیں۔ نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہوراوردیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنےکیلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

انہوں کاکہنا تھاکہ نشیبی علاقوں سےعوام کی بروقت محفوظ مقامات پرمنتقلی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردارکیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے سے روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ،اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر بنائے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے جعلی مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ آج ہمارے کیسز میں اگلی تاریخ ہوئی ہے ، پورے پاکستان میں ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا مچایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی وہ سامنے آجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

آسٹریلیا کے علاقے ماؤنٹ بیوٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور مسافر دونوں جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جنہیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تحقیقاتی ٹیم اور ریسکیو اہلکار تاحال جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll