جی این این سوشل

پاکستان

دہشتگردوں کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے : وزیراعظم کی بلوچستان حملوں کی مذمت

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نےایف سی جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دہشتگردوں کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے : وزیراعظم  کی بلوچستان  حملوں کی مذمت
دہشتگردوں کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے : وزیراعظم کی بلوچستان حملوں کی مذمت

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں  وزیراعظم  عمران خان نے گزشتہ رات بلوچستان میں ایف سی  جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی  ہے ۔  وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ وزیراعظم نے  شہد ا  کے اہل خانہ سے   تعزیت کا بھی اظہار کیا ۔

خیال رہے کہ  کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی جوانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نےپیراسماعیل کےقریب ایف سی پوسٹ کونشانہ بنایا ، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6  زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تربت کے قریب ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گی اورملک دشمن عناصرکوبلوچستان میں امن وامان خراب کرنےکی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 

 

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

10گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 19روپے پر پہنچ گئی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سونے کی قیمت میں کمی ہو رہی تھی لیکن آج پھر قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

سونے کی عالمی قیمت 54 ڈالر بڑھ کر 2366 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

اس منصوبے کے تحت دو سو موبائل کلینکس صوبے کے چالیس لاکھ افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج(جمعہ) لاہور میں کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا ۔

اس منصوبے کے تحت دو سو موبائل کلینکس صوبے کے چالیس لاکھ افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کلینک بڑے شہروں کے گنجان آباد علاقوں میں لگائے جائیں گے جہاں کے باشندوں کو اکثر ہسپتال میں علاج معالجے کی رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

مریم نواز نے پنجاب کے آٹھ شہروں میں امراض قلب کے علاج کے لیے سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ان شہروں میں میانوالی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، جہلم ، ساہیوال ، مری اور لیہ شامل ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ کی غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی مخالفت

 امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے مصر کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کے جبری انخلا کی کھلے عام مخالفت کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ کی  غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی مخالفت

امریکہ نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی مخالفت کی ہے۔

 امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے مصر کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کے جبری انخلا کی کھلے عام مخالفت کرتا ہے ۔ 

انہوں نے صدر بائیڈن کے واضح مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ رفاہ میں بڑی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا اور غزہ سے فلسطینی باشندوں کے کسی بھی جبری انخلاء کو مسترد کرتا ہے۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک بڑی زمینی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر گزشتہ ہفتے بموں کی ترسیل روک دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll