جی این این سوشل

تجارت

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا : فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سا ل بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا : فواد چوہدری
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا : فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ، قوت خرید میں بھی اسی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ امید ہےاگلےدو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔

ایک اورٹویٹ میں  فوادچوہدری کاکہنا تھا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے،  کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کر دیا ہے۔انہوں نے عالمی وبا پر بات کرتے ہوئے لکھا  کہ  کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے اور بھارت سمیت خطے کے کئی  ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں۔  ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کرونا کی شرح 4فی صد سے بھی کم ہو گئی ہے۔

کھیل

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہےلیکن بھارتی حکومت نےبلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سےانکار کر دیا۔

یہ بات اہم ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو  کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

اسموگ اور  فضائی آلودگی میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے کل سے لاہور اور ملتان کے اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالےسے محکمہ ماحولیات کی جانب سے نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا،  جبکہ اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔
  تاہم اسکولوں میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز ابھی بند رہیں گی،جبکہ بیرونی کھیلوں اور بیرونی ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے، فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سب ڈرامہ بازی ہورہی ہے، سابق وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے،  فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سب ڈرامہ بازی ہورہی ہے لیکن 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کی لیکن بیرون ملک سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے، دیگر ممالک اپنے کام سے کام رکھیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو بہت جگہ ہورہی ہے، کوئی آواز کیوں نہیں اٹھاتا، عافیہ صدیقی کے کیس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تو کوئی خط نہیں لکھا گیا، کیا امریکا کو پاکستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے پاکستان میں کہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے سب ڈرامہ کررہے ہیں، ہر ماہ کال تبدیل ہوتی رہتی ہے، تاریخ تبدیل ہوئی تو کوئی حیرت نہیں ہوگی، ابھی نومبر میں کال ملی ہے یہ پھر جنوری میں جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال کر مراعات لی جارہی ہیں اور یہ ان کی آخری کال ہے، اسمبلیوں کو مداخلت روکنے کیلیے فرنٹ فٹ پر کردار ادا کرنا ہوگا، بتایا جائے علی امین گنڈاپور آج کیا پیغام لے کر اڈیالہ گئے۔

سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو کوئی اجازت نہیں دی جائے کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، یہ ہماری ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان آج یہاں پر کھڑا ہے، آپ تجاویز دیں، مداخلت برادشت نہیں ہوگی۔ بانی کا سودا کرکے پی ٹی آئی رہنما ریلیف مانگ رہے ہیں، یہ اپنے بانی کے لیے مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں، پی ٹی آئی میں مخصوص ٹولہ اور ان کے بچے پیسے کمارہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 24 نومبر کو ہی کیوں احتجاج کی کال دی کیوں کہ 25 کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی تاہم 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں مل رہی ہے جب کہ جیسے 26ویں ترمیم آئی ویسے ہی 27ویں ترمیم بھی ٹھوک بجاکر ہوجائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll