لودھراں : لودھراں میں کم عمر بچی کی جبری شادی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں11سالہ بچی کی شادی 40سالہ شخص کے ساتھ کردی گئی ۔

پولیس کے مطابق لودھراں کی تحصیل جلہ آرائیں میں عبدالشکور نامی شخص نے اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں 11 سالہ بیٹی کا نکاح 40 سالہ پہلوان خان سے کر دیا اور رخصتی بھی کر دی ۔بچی کی والدہ جب گھر واپس آئی تو اس نے پتہ چلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے اگلے دن لڑکی کو بازیاب کر والیا۔ بچی کی والدہ اشرف مائی کا کہنا ہے کہ 11 سالہ ثانیہ بی بی پانچویں کلاس کی طالبہ ہے، میری غیرموجودگی میں دماغی معذورشوہرنے بیٹی کوملزم پہلوان خان کےساتھ رخصت کرا دیا، ملزم نےرات بھرکمسن بیٹی کوزیادتی کانشانہ بنایا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ بچی کےوالدنےکم عمربچی کاچالیس سالہ شخص سےجبری نکاح کردیاہے، پولیس نے کم عمری کی شادی کےایکٹ کےتحت نکاح خواں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ کم عمر لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر اس کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 15 minutes ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- an hour ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 6 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 6 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago







