جی این این سوشل

پاکستان

قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ کا ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس سے خطاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،محسن نقوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد۔: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وہ پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

ایف سی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرکمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہدا پر حاضری دی۔

انہوں نے یادگار شہدا پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس بھی منعقد ہوا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آئوں گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

پاکستان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد نے اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔


 وفد میں چیئرپرسن ریمن میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن، سیسیلیا لازارو، اخوت فاؤنڈیشن کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اخوت فاؤنڈیشن، ابوبکر صدیق اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ انسانیت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔ گورنر پنجاب نے اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ امجد ثاقب کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ریمن میگسیسے فاؤنڈیشن ایوارڈ سے نوازنا ملک کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اخوت، ایدھی، انڈس فاؤنڈیشن اور ان جیسی دیگر تنظیمیں غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں عوام سے عوام کا تعاون بہت اہم ہے۔


انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی وفود ان سے ملتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ دورہ کرنے سے قبل میڈیا سے پاکستان کے بارے میں مختلف تاثرات ملا، لیکن انہیں اس کے برعکس ملا۔ وفد کے شرکاء نے گورنر ہاؤس میں مدعو کرنے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ اس موقع پر وفد کو گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا گیا۔

دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مرحوم افضل تارڑ کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور دیگر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم افضل تارڑ اصول پسند آدمی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کی ملک اور پارٹی کے لیے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے صاحبزادوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے بیٹوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے 2 دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ، بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم عرف گنڈا پوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہم ناکام ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بیوروکریسی ہے اور دنیا بھر میں آئی ایم ایف ایک ہی فارمولا نافذ کرتا یے ، ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں کی معیشت متاثر رہتی یے، پاکستان کی معیشت کا حل صرف یہاں سے اشیا بنا کر ایکسپورٹ کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll