Advertisement
علاقائی

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 10 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے نے بارش اور ژالہ باری کے باعث صوبے میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Mar 31st 2024, 1:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 10 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارش اور ژالہ باری کے باعث صوبے میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 روز میں خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں، اسی طرح زخمیوں میں 9 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ شدید بارشوں سے دیواریں اور چھتیں گرنے سے 27 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 3 گھروں کو مکمل جبکہ 24 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارش سے حادثات پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، بنوں، مہمند، مردان اور شمالی وزیرستان میں رونما ہوئے، متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور، نوشہرہ، مردان ،چارسدہ سمیت میدانی اضلاع میں بارش کا امکان نہیں جبکہ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن سمیت بالائی اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بالاکوٹ میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسی طرح پشاور میں 24 اور ایبٹ آباد میں 34 ملی میٹر بارش ہوئی۔

Advertisement
پاکستان کے قونصل جنرل  کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات

پاکستان کے قونصل جنرل کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات

  • ایک گھنٹہ قبل
حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر

حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر

  • 6 گھنٹے قبل
 وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں  دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں  دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

  • 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے  مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی نے  مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

  • ایک گھنٹہ قبل
بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ

بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ

  • 7 گھنٹے قبل
حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

  • 7 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا

بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا

  • 2 گھنٹے قبل
القادر ٹرسٹ کیس پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے، وزیر اطلاعات

القادر ٹرسٹ کیس پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے، وزیر اطلاعات

  • 4 گھنٹے قبل
 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات

  • ایک گھنٹہ قبل
 صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ  چین کا دورہ کریں گے

 صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے

  • 6 گھنٹے قبل
چیمپئنزٹرافی: بھارت کٹ پرپاکستان کا نام لکھنے پررضامند ہو گیا

چیمپئنزٹرافی: بھارت کٹ پرپاکستان کا نام لکھنے پررضامند ہو گیا

  • 3 گھنٹے قبل
اسٹاک ایکسچینج میں  بدھ کے روز مندی کا رجحان

اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement